وشاکا پٹنم،کرک اگین رپورٹ
ایشون اور بیئرسٹو مین سخت جملوں کا تبادلہ کیوں،اسپنر تیسری بار لڑائی پر،بازبال انگلینڈ کیلئے مہنگا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ بھارت ٹیسٹ کے چوتھے روز کھانے کے وقفہ سے ذرا قبل جونی بیئرسٹو اور بھارتی اسپنر ایشون میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔یہ جاری ٹیسٹ میچ میں تیسری بار ہے کہ روی چندرن ایشون ایسے تنازعہ میں پائے گئے ہیں۔پہلے روز امپائر سے لڑے،جب امپائر نے انہیں بائولنگ کے دوران پچ کے خطرناک ایریا میں جانے سے منع کیا۔اگلے روز انگلینڈ کے بیٹر جمی اینڈرسن سے بھڑے کہ وہ نان سٹرائیکر اینڈ پر امپائر کے قریب کیوں کھڑے ہیں۔
اب تازہ واقعہ یہ ہے کہ لنچ سے قبل کی آخری بال پرجسپریت بمراہ نے بیرسٹو کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ اندرون فیلڈ امپائر نے فوری طور پر اپنی انگلی اٹھائی اور انگلینڈ کو ڈی آر ایس لینے کا آپشن چھوڑ دیا۔ جب بیرسٹو ریویو کے فیصلے پر بات کرنے کے لیے نان اسٹرائیکر کی طرف بڑھ رہے تھے۔ اشون نے خوشی میں ہاتھ پھیرے اور ایسی چیخ ماری کہ قریب سے گزرتے بیئرسٹو کے کانوں میں پھٹ پڑی۔ بیئرسٹو زیادہ خوش نظر نہیں آ رہے تھے، انہوں نے آف اسپنر سے کچھ الفاظ کہےا،پھر دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
ننگا آدمی کرکٹ گرائونڈ میں داخل،سائمنڈز کے پرانے اسٹائل میں گرایا گیا
انگلش ٹیم کو بزبال اسٹائل مہنگا پڑا ہے۔لنچ سے قبل 5 وکٹیں گنوادیں،اس کے فوری بعد کپتان بین سٹوکس بھی رن آئوٹ ہولئے ہیں۔انگلینڈ کی 7 وکٹیں220 پر گرچکی ہیں اور جیت 179 رنز کی دوری پر ہے۔
ڈبل سنچری،نیوزی لینڈ کے ہاف تھائوزنڈ سے زائد رنز،جنوبی افریقا کی 4 وکٹیں چٹکی میں گرگئیں