ممبئی،کرک اگین رپورٹ
درد سے بد حال میکسویل کو رنر کیوں نہ ملا،2 بار ریٹائرڈہرٹ کا سوچا،لیجنڈری کرکٹرزکے خیالات بھی ساتھ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کرکٹ فینز سوال کررہے ہیں کہ گلین میکسویل کو انجری بلکہ سخت انجری کے باوجود رنر کیوں نہیں ملا،بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ شاید اپوزیشن کپتان افغان حشمت اللہ شاہدی نے اجازت نہیں دی۔پھر 2 بار دیکھا گیا کہ ایک آسٹریلین بیٹر پیڈز باندھے پیڈز اٹھائے میدان میں داخل ہوا،داخل ہوتے ہی اسے بار جانا پڑا تھا۔تو سب کولگاکہ رنز کو آنے نہیں دیاگیا۔
گلین میکسویل کی پیٹ کمنز سے جب شراکت شروع ہوئی تو آسٹریلیا کااسکور 91 رنز 7 وکٹ تھا۔پھر میکسویل کی اننگ نے حالات بدل ڈالے۔جب میکسویل 150 تک پہنچے تو باربار کے کریمپس پڑنے سے ان کی حالت خراب تھی۔ایسے میں 2 بار ایک بیٹر کو آتے دیکھا گیا۔
ماجرا یہ ہے کہ انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ میں آئی سی سی نے رنر کو لانے کی اجازت 2011 سے ختم کردی ہے۔اب ون ڈے کرکٹ میں اس کا تصور بھی ختم ہوچکا ہے،اس لئے میکسویل کو اجازت نہ ملی ۔وہ جو 2 بار ایک بیٹر کو دیکھا گیا تھا وہ رنر کے طور پر نہیں بلکہ بیٹنگ کیلئے آرہے تھے،اس لئے کہ گلین میکسویل کیلئے 2 مواقع پر اننگ مشکل ہوگئی تھی،آسٹریلین کمیپ ان کو ریٹائرڈ ہرٹ لینا چاہ رہا تھا۔خود میکسویل نے کہا ہے کہ 2 بار انہوں نے از خود ریٹائرڈ ہرٹ کا سوچا،اس لیئے کہ ایک بار ایک ٹانگ،پھر ہاتھ کی انگلی پھر انگلی سے دوری ٹانگ تک درد نے مارڈالا تھا۔پھر دونوں ٹانگوں کا درد اور پھر ساتھ میں کمر درد نے بد حال کیا،یہ وہ وقت تھا کہ مجھے لگا کہ میں نہیں کھیل سکتا،مجھے باہر جانا ہوگا لیکن پھر یہ ہوا کہ فزیو نے مدد کی،مجھے لگا کہ میں کھڑا ہوسکتا اور شاٹس کھیل سکتا ہوں،میں نے سوچا کہ یہ کرگزروں اور میں نے کردیا۔
میتھیوز ٹائم آئوٹ،فیلڈ امپائرکارد عمل،دعوے مسترد،بنگلہ دیشی بائولنگ کوچ بھی اپنےکپتان کے مخالف
میکسول نے 47 اوور کی 5 ویں بال پر چھکے کے ساتھ اپنی ٹیم کو افغانستان کے خلاف 3 وکٹ کی جیت دلوائی۔201 رنز کی اننگ کھیلی۔آسٹریلیا آئی سی سی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
بھارت کے موجودہ کھلاڑی ویرات کوہلی نے کہا ہےکہ یہ ون ڈے کرکٹ کی ڈبل سنچری،وہ بھی ایسے حالات میں۔دنیا کا صرف ایک ہی کھلاڑی کرسکتا تھا ،اس کا نام ہے۔گلین میکسویل۔انہوں نے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
گلین میکسویل کی دھواں دھار ڈبل سنچری،فخرزمان کے ریکارڈ سمیت 8 نئے ریکارڈز،تفصیلات
لیجنڈری کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ میں نے کرکٹ ہسٹری میں گلین میکسویل کی اننگ سے بہتر کوئی اننگ نہیں دیکھی۔ویلڈن۔
مصباح الحق کہتے ہیں کہ میں نے روڈز کرکٹ،کلب کرکٹ،ٹیپ بال،وائٹ بال،ریڈبال کرکٹ کھیلی ہے لیکن جوکچھ گلیبن میکسویل نے ڈبل سنچری بناکروہ کیا جو میں نے کبھی،کہیں اور کسی سطح پر نہیں دیکھا۔
رکی پونٹنگ کہتے ہیں کہ کیا ہوا،کیسے ہوا۔ناقابل یقین ہے۔پپیٹ کمنز نے اسے ہسٹری کی سب سے بہترین ون ڈے اننگ کہا ہے۔وسیم اکرم کہتے ہیں کہ یہ ایسا تھا جو ناممکن سا تھا لیکن اس نے کردکھایا۔یہ کوئی عام بات نہ تھی۔