ابوظہبی ۔کرک اگین رپورٹ۔بیٹ کو گن کیوں بنایا،صاحبزادہ فرحان نے اصل وجہ بتادی۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان جو کہ بھارت کے خلاف کل کے میچ میں ہاف سنچری بنانے کے بعد گن جشن مناتے ہیڈ لائن بنے تھے،اس پر انکا جواب آگیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی سے ابوظہبی پہنچ گئی ہے اور ایشیا کپ سپر فور میں اپنا دوسرا میچ کل 23 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ جشن صرف ایک لمحے کی حوصلہ افزائی تھی۔ میں شاذ و نادر ہی جشن مناتا ہوں ،۔جب میں پچاس تک پہنچ جاتا ہوں لیکن جب میں وہاں پہنچا تو مجھے اچانک جشن منانے کا خیال آیا اور میں نے یہ جانے یا اس کی پرواہ کیے بغیر کیا کہ لوگ اس کی تشریح کیسے کریں گے۔ ہمیں کسی بھی ٹیم کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلنی چاہیے۔،
فرحان نے امید ظاہر کی کہ ایشیا کپ میں پاکستان اوربھارت ابھی تک ایک دوسرے کے ساتھ فائنل نہیں کھیلے۔ہم فائنل میں بھارت سے دوبارہ ملنا پسند کریں گے۔
ان کا ابوظہبی کا سفر اس بات کا تعین کرنے میں بہت بڑا اثر رکھتا ہے کہ یہ خواہش کتنی حقیقت پسندانہ ہے۔
