ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔سکندر رضا نے ملتان انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں لاحول ولاقوۃ کیوں پڑھ دیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان نے اچھی کارکردگی پیش کی،اس لئے وہ جیت گئے اور اس کے حقدار تھے۔سکندر رضا ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران لاحول ولاقوۃ پڑھنے پر کیوں مجبور ہوئے،یہ بھی ایک دلچسپ بات ہوئی۔
لاہقر قلندرز کے سکندر رضا سے سوال یہ تھا کہ ایسا کیوں لگاکہ لاہور قلندرزکی باڈی لینگویج ہی جیتنے والی نہیں تھی۔اس پر وہ پہلے بے اختیار لاحول ولاقوۃ پڑھتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ یہ آپ کا خیال ہوسکتا ہے،ہوسکتا ہے کہ کسی ایک کا اتفاق ہوجویہاں بیٹھے،ہم سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ کے ساتھ قلندرز نہیں ہیں،ہم دل وجان سے ایک ساتھ ہیں۔ایک دوسرے کو بیک اپ کرتے ہیں۔دل وجان سے کھیلتے ہیں۔بس ایک بات ہے کہ ہم اچھا نہیں کھیلے ،ملتان سلطانز سے بہتر پرفارم کیا۔
پی ایس ایل 10،ملتان پہنچتے ہی سلطانز کی اونچی پرواز،پہلی جیت،قلندرز ہارگئے
ایک سوال کے جواب میں زمبابوے کیلئے کھیلنے والے غیر ملکی کرکٹرسکندر رضا نے کہا ہے کہ ہر وقت ہر پلیئر بلکہ ہر چیز میں بہتری کی ضرورت ہوتی ہے۔پی ایس ایل بہتر ہے لیکن اگر وہ باقی لیگز سے بہتر نہیں ہیں تو جلد ہی ہوجائیں گے۔لاہور کرائوڈ کے بارے میں سکندر رضانے کہا ہے کہ اب وہاں جارہے ہیں،وہ ہمیں بہت سپورٹ کرتے ہیں۔یہاں ملتان میں 229 رنزکو بھی ہم نے آسان سمجھا ہے۔لاہور کا سٹیڈیم نیا ہوگیا ہے۔کرائوڈ کیلئے بہتر ویوز ہونگے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹاس اس موسم میں زیادہ اہم نہیں ہے،اچھی بات یہ ہے کہ پی ایس ایل گرمی میں ہورہاہے،سردی میں ٹاس اہم ہوتا ہے،ملتان کے خلاف میچ میں میزبان ٹیم نے اچھا پرفارم کیا۔پچ تھوڑا سلو ضرور ہوا لیکن دوسری اننگ میں بھی بہتر تھا۔
سکندر رضا کہتے ہیں کہ جب ملتان نے بیٹنگ شروع کی تو ہم سوچ چکے تھے کہ یہاں 245 تک سکور ہوسکتا ہے۔عثمان خان اور یاسر خان نے اعلیٰ بیٹنگ کی۔انہوں نے کلاس اننگ کھیلی۔ہم جیت سکتے تھے۔تصویر کا ایک رخ یہ ہے کہ ہم 4 روز سے ملتان میں تھے،کنڈیشنز سے ہم آہنگ تھے اور ملتان ایک روز قبل آتے ہی جیت گئے،تو دوسرا رخ یہ ہے کہ ملتان ملسل کھیل کرپریکٹس میں تھے،ہم نے چند روز گیپ کیا تو نہ کھیلنے کا نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ملتان کا موسم کراچی جیسا ہی ہے،ہم یورپ سے تو نہیں آئے کہ موسم کا فرق ہوتا بلکہ ٹریننگ ایام سے میچ ڈے زیادہ بہتر تھا لیکن یہ باتیں ہارنے کا جواز نہیں ہیں،ہم کبھی کبھار ہاربھی سکتے ہیں۔شاہین اور حارث اٹیک کیلئے جاتے ہیں تو کوئی دن برا بھی ہوسکتا ہے۔اچھے اور برے دن ساتھ چلتے ہیں۔
ملتان میں 70 پرسنٹ ہائوس فل تھا،درخواست کروں گا کہ سب میچ دیکھنے آئیں۔خالی گرائونڈ میں کھیلنے کا مزا ہمیں بھی نہیں آتا،ہمیں کووڈ والی فیلنگ دوبارہ مت دینا۔