کراچی،کرک اگین رپورٹپی ایس ایل کا آغاز 11 اپریل کو راولپنڈی میں ہوگا، فائنل 18 مئی کو لاہور میں ہوگا۔شان مسعود کو کراچی کنگز نے کپتانی سے ہٹادیا ہے۔ڈیوڈ وارنر کپتان ہونگے،جیسا کہ کرک اگین نے 26 گھنٹے قبل نیوز دی تھی کہ شان مسعود کائونٹی کرکٹ کے بعد پاکستان سے بھی کپتانی سے ہاتھ دھونے والے ہیں۔
شان مسعود نے خود کیوں استعفیٰ نہ دیا
کراچی کنگز کیلئے کپتانی کرنے والے شان مسعود نے خود پی ایس ایل کپتانی سے استعفیٰ کیوں نہیں دیا،سوال تو ہوگا،جب میڈیا پر 26 گھنٹے قبل نیوز بریک ہوئی تو انہیں خود چھوڑ کر جانا چاہئے تھا لیکن انہوں نے اپنی سبکدوشی کا باقاعدہ انتظار کیا ہے۔اب کراچی کنگز نے کیا کہا ہے۔ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں بطور کپتان خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کی بطور لیڈر اور میچ ونر کارکردگی ہماری ٹیم کے وژن سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔ ساتھ ہی ہم گزشتہ سیزن میں شان مسعود کی غیر معمولی قیادت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ان کی کوششوں نے کراچی کنگز کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھی، اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ ٹیم کا ایک اہم حصہ رہیں گے۔
گویا شان مسعود بنیاد رکھنے جتنے تھے،کپتانی اور جیت کے ویژن سے عاری تھے،کراچی کنگز نے اپنی پریس ریلیز میں جو کہا،اس کا خلاصہ یہی بنتا ہے
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز جمعہ، 11 اپریل 2025 کو ہوگا، جبکہ کراچی کنگز اپنا پہلا میچ ہفتہ، 12 اپریل 2025 کو اپنے ہوم گراؤنڈ، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔ شائقین کو ایک شاندار کرکٹ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا، جہاں وارنر کی قیادت میں کراچی کنگز ایک بار پھر ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کے لیے پر عزم ہے۔
کائونٹی کے بعد پاکستان سے بھی شان مسعود کو کپتانی سے ہٹادیا گیا،سینئر صحافی
پی ایس ایل 10 میں متبادل ڈرافٹنگ
پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر جارج لنڈے کو اپنے ہم وطن کوربن بوش کے مکمل متبادل کے طور پر ڈرافٹ کیا ہے، جنہوں نے پی ایس ایل سے دستبردار ہو کر آئی پی ایل میں حصہ لینے کے لیے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔جنوبی افریقی سٹار، اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز راسی وین ڈیر ڈوسن ذاتی وجوہات کی بناء پر سیزن کے کچھ حصے سے باہر ہونے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام آباد نے آسٹریلوی کیپر بلے باز ایلکس کیری کو جزوی متبادل کے طور پر نامزد کیا ہے۔پشاور زلمی اور کنگز نے بالترتیب بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر ناہید رانا اور کیپر بلے باز لٹن داس کے متبادل انتخاب محفوظ کر لیے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کنگز نے نیوزی لینڈ کے بلے باز مارک چیپ مین اور کین ولیمسن کے لیے بالترتیب متبادل انتخاب محفوظ کر لیے ہیں۔