کرک اگین اسپیشل رپورٹ
نئی ٹیم انتظامیہ سے رابطہ ہوا۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پلان پوچھا،سلیکشن کا دائرہ کار،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پلان۔۔جوب ملنے کے بعد زیادہ انتظار نہیں کیا۔
عماد وسیم اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے کیوں ریٹائر ہوئے،وجہ سامنے آگئی،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ شائقین کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیشہ اس جذبے کے ساتھ میری حمایت کی۔اپنے خاندان اور دوستوں کا آخری شکریہ جنہوں نے مجھے اعلیٰ سطح پر حاصل کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ اب میں بین الاقوامی مرحلے سے ہٹ کر اپنے کھیل کے کیریئر کے اگلے مرحلے پر توجہ مرکوز کرنے کا منتظر ہوں۔
ان الفاظ کے ساتھ پاکستانی آل رائونڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہدیا ہے۔اکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ وائٹ بال کرکٹ میں 121 بار پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 34 سالہ کھلاڑی نے آخری مرتبہ قومی ٹیم کے لیے رواں سال اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں کھیلا تھا۔
کپتان بدلنے کی بات مجھ سے نہ کریں،یہ تو پاکستان کی عادت ہے،ایان چیپل نے پی سی بی کی دھلائی کردی
عماد نے مئی 2015 میں ایک ٹی 20 میں پاکستان کے لیے اپنا ڈیبیو کیا اور صرف دو ماہ بعد ہی اپنا ون ڈے کمان بنا لیا۔ بائیں ہاتھ کا یہ کھلاڑی 2017 میں انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھا اور اس نے ایک دو ون ڈے میچوں میں ٹیم کی کپتانی بھی کی ہے۔ عماد، جو پہلے ہی دنیا بھر کی مختلف لیگز میں کھیل چکے ہیں، بین الاقوامی کرکٹ سے باہر اپنا کیریئر جاری رکھیں گے۔
عماد وسیم پی سی بی کے سسٹم سے باغی ہیں۔گزشتہ ٹیم منیجمنٹ اور اس ٹیم مجیمنٹ میں ان کیلئے شاید کوئی جگہ نہیں تھی،دوسرا دنیا بھر کی لیگز کیلئے انہیں پی سی بی کا این او سی درکار ہوتا تھا،تیسرا حالیہ سیاسی پیش رفت کے بعد انہوں نے کرکٹ کو قریب سے سمجھ لیا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ موجودہ رجیم نے انہیں آگاہ کردیا ہے کہ 6 ماہ کے ٹی 20 ورلڈکپ پلان میں وہ شامل نہیں ہیں،دلبرداشتہ آل رائونڈر کے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا،کرک اگین کہ یہ بھی علم ہوا ہے کہ ان کی سلیکشن کی صورت میں ٹیم میں بڑی گروپ بندی کا بھی امکان تھا۔