ممبئی،کرک اگین رپورٹ۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے بھارت کیوں چھوڑا اور انگلینڈ کو اپنا مسکن کیوں بنایا ہے،اس کی سب سے بڑی وجہ پہلی بار سامنے آئی ہے اور اس کا انکشاف کسی اور نے نہیں کیا بلکہ مادھوری ڈکشٹ کے شوہر ڈاکٹر سری رام نینے نے کیا ہے۔
ڈاکٹر کے مطابق ان کی ایک بار انوشکا شرما سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ہم لندن جارہے ہیں اور بھارت چھوڑ رہے ہیں۔یہ بھی انکشاف ہوا کہ میاں بیوی میں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ہم قریب الگ ہوگئے تھے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ایسا کیا ہوا۔
ڈاکٹر کے مطابق انوشکا شرما اور کوہلی پیارے لوگ ہیں لیکن بھارت میں ایسی زندگی جو کیمروں اور شہرت سے بھرپور ہو،بعض اوقات یہ نشے سے زایدہ بوجھ بن جاتی ہے۔وہ اپنے بچوں کی پرورش عام انداز میں کرنا چاہتے ہیں۔لندن میں ان کیلئے پرسکون زندگی ہے۔دونوں میں 2013 میں ربط ہوا۔2017 میں اٹلی میں انہوں نے شادی کی۔2021 میں بیٹی اور 2024 کے شروع میں بیٹا پیدا ہوا۔
پیشہ وارانہ کام کیلئے جوڑی بھارت جاتی ہے۔اپنی کمٹمنٹ پوری کرتی ہے،جب ہجوم منتشر ہوتا ہے توہ وہ سمندر پار چلے جاتے ہیں۔