کرک اگین رپورٹ
محمد عامر اچانک کیوں وائرل،ہرجانب چرچے،6 سالہ جشن۔پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جیتے 6 سال مکمل ہوگئے۔آج سے 6 برس قبل 18 جون 2017 کو پاکستان نے اوول میں روایتی حریف بھارت کو ہراکر چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی،میچ کے ہیرو جہاں فخرزمان تھے،وہاں محمد عامر کا کردار نمایاں تھا،انہوں نے کوہلی،شرما سمیت 3 اہم کھلاڑی آئوٹ کرکے بھارتی کمر توڑ دی تھی۔
آج 6 برس بعد رات 12 بجتے ہی ٹوئٹر پر محمد عامر وائرل ہیں۔ہرجانب ان کا چرچا ہے۔پاکستان اب بھی ایونٹ کا دفاعی چیمپئن ہے اور 2025 چیمپئنز ٹرافی کا میزبان بھی ہے۔اس وقت کے فاتح پاکستانی کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی آج کے دن 6 برس قبل ہم جیتے،آج بھی جب یاد آتا ہے تو رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں،ایونٹ کا پہلا میچ بھارت سے ہار کر کم بیک کیا تھا،وہ روایتی حریف کے خلاف میرا پہلا میچ تھا لیکن فائنل میں اسی بھارت کے فائنل کے لئے میں اور ٹیم پر اعتماد تھے۔
پاکستانی کپتان کہتے ہیں کہ 338 رنزبنانے کے باوجود محمد عامر کی بائولنگ ایسی تھی کہ میں نے اپنے پورے کیریئر میں ایسا اسپیل نہیں دیکھا،کیا کلاسیکل بائولنگ تھی۔اس پر محمد عامر کہتے ہیں کہ اس کا کریڈٹ مکی آرتھر اور سرفراز کو جاتا ہے،یہ مجھے ڈراپ کردیتے تو کوئی اعتراض نہ ہوتا،اس لئے کہ میں ان فٹ تھا،ان کی سپورٹ نے مجھے کھڑا کیا۔ویرات کوہلی کا کیچ جب اظہر علی نے چھوڑا تو مجھے سیکنڈز کا شدید غصہ آیام،وہ نیچرل ری ایکشن تھا،کیچ کسی سے بھی ڈراپ ہوسکتا ہے،اظہر علی میرے لئے قابل احترام ہیں،اگلی بال پر ہی جب ویرات آئوٹ ہوا تو پھر کیسا غم۔اس وقت اظہر علی کا جشن دیدنی تھا،کیونکہ وہ ہرٹ ہواتھا لیکن زیادہ نہیں۔پاکستان نے آج سے 6 سال قبل آج کے دن بھارت کو چیمپئنز ٹرافی فائنل میں عبرتناک شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا،اب اس سال ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے چیلنجز پھر کھڑے ہیں۔محمد عامر اس وقت ٹیم سے باہر ہیں۔