راولپنڈی ٹیسٹ میں ابرار احمد کو آفیشل وارننگ کیوں جاری
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
راولپنڈی ٹیسٹ میں ابرار احمد کو آفیشل وارننگ کیوں جاری،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو امپائر کی جانب سے مسلسل تنبیہ کے بعد پہلی آفیشل وارننگ جاری ہوئی ہے۔وہ بال کرنے کے بعد وکٹ کے خطرناک ایریا میں بار بار دونوں پائوں رکھتے رہے۔امپائرز نے دن بھر کئی بار تنبیہہ کی لیکن اس کے بعد آخر کار آفیشل وارننگ دینی پڑی۔
ابرار کو مزید وارننگ ملے گی،اس کے بعد اننگ میں بال کروانے پر پابندی لگ سکتی ہے۔
بنگلہ دیش نے لٹن داس کی سنچری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف 26 پر 6 وکٹ گنوا کر8 وکٹ پر 229 رنزبنالئے تھے۔