کرک اگین رپورٹ
پاکستان کا بھارت سے جیتنے سے کیوں انکار،2 بڑی وجوہات سامنے آگئیں۔کیا پاکستان جون بوجھ کر ہارا یا پھر کرکٹ کے کھیل میں اپنے عظیم لیجنڈری کرکٹر اور صدی کے بہترین کپتان عمران خان کے ساتھ کئے جانے والے سلوک کی نحوست کے باعث ہارا۔ان میں سے ایک وجہ ہوسکتی ہے اور 2 بھی ہوسکتی ہیں۔تیسری وجہ اور کوئی نہیں ہے۔
زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں ہے ،پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ 2021 کا سیمی فائنل اور 2022 کا فائنل کھیلا تھا۔اس سے قبل 2016 کےا یونٹ میں بھی یہی حال تھا لیکن کم سے کم ٹیم اپنےٹریک پر تھی،آپ کو کئی حاشیہ نشین ملیں گے جو مخصوص چینلز پر یہ کہتے دکھائی دیں گے کہ عمران خان کے دور میں کرکٹ تباہ ہوگئی،اس نے 6 ٹیمیں کردیں،اس نے یہ کردیا،وہ کردیا،ان احمقوں کو یہ نظر نہیں آتا کہ عمران خان نے جوکیا ،اس کے نتائج 2 برس بعد 2021 اور 3 سال بعد 2022 میں سامنے آگئے تھے کہ پاکستان فائنل کھیلا لیکن 2022 سے سیاست کے ساتھ چلتی کرکٹ کا جو جنازہ نکالا گیا،اس کی اصل معراج آگئی ہے کہ ٹیم پہلے مرحلہ سے باہر ہونے جارہی ہے،یہ تسلسل رہا تو پاکستان اگلے ٹی 20 ورلڈکپ کا کوالیفائر کھیلتا نظر آئے گا اور ایک روز ویسٹ انڈیز کی طرح پاکستان کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر ہوجائے گا۔
پاکستان بھارت سے کیوں ہارا۔
سوالات ہیں کہ ختم نہیں ہورہے۔119 پر فارغ کرکے آپ کیسے ہارگئے۔ہدف کے تعاقب میں عماد وسیم کو 5 ویں نمبر پر کیوں بھیجا گیا تھا۔ان کا کام آخر میں ہے کہ ہٹنگ کرتے،انہوں نے 4 اوورز ضائع کئے اور میچ ہاتھوں سے نکال کر پویلین لوٹ گئے۔4 سال سے باہر اور کئی سال سے ریٹائرڈ پلیئرز محمد عامر اورعماد وسیم آپ لائے،امریکا کے خلاف محمد عامر نے آپ کا کام کردیا،بھارت کے خلاف عماد وسیم نے آپ کیلئے سب کچھ کردیا،کیا یہ 2 پلیئرز اس لئے لائے گئے تھے اور کیا 7 رکنی سلیکٹرز اس لئے تھے کہ کپتان بابر اعظم سے بات منوائی جاتی اور وہاب ریاض ٹیم کے ساتھ اس لئے رکھے گئے تھے کہ وہ جو گارنٹی دی گئیہے،اس کی نگرانی کریں اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کردار ادا کریں۔
ٹی 20 ورلڈکپ،نحوست نے پاکستان کرکٹ کا جنازہ اٹھادیا،بھارت سے جیتا ہوا میچ ہارگیا،سپر8 اب خواب
ان دونوں پلیئرز نے پاکستان کو یہ 2 میچز ہروائے ہیں لیکن سوال یہ بھی ہے کہ بابر اعظم سمیت باقی نام کیا کررہے تھے۔پاکستان ایک موقر پر 73 اسکور کرچکا تھا،2 آئوٹ تھے،جیت کیلئے 47 رنزدرکار تھے۔47 ہی بالز باقی تھیں۔8 وکٹیں تھیں تو پھر کیسے ہار گئے۔
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی،کپتان بابر اعظم سمیت متعدد جانے اور انجانے چہرے اور نام اس کی تباہی کے ذمہ دار ہیں،سمجھنے والے خوب جانتے ہیں۔