| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،نحوست نے پاکستان کرکٹ کا جنازہ اٹھادیا،بھارت سے جیتا ہوا میچ ہارگیا،سپر8 اب خواب

نیویارک،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ،نحوست نے پاکستان کرکٹ کا جنازہ اٹھادیا،بھارت سے جیتا ہوا میچ ہارگیا،سپر8 اب خواب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سب سے بڑے میچ میں روایتی حریف بھارت سے جیتا ہوا میچ ہارگیا۔رواں ایونٹ میں یہ اس کی امریکا سے شکست کے بعد دوسری ناکامی ہے۔نیویارک سے دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم  سرنگوں ہوتے دیکھا گیا۔بھارت 119 رنزکرکے پاکستان کو  رنز سے ہرانے میں کامیاب ہوگیا۔بھارت کی دوسری جیت ہے۔پاکستان قریب سپر8 سے باہر ہورہا ہے،چانسز ختم ہیں۔

نیویارک کے نسائو کرکٹ اسٹیڈیم میں بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارتی اننگ کا آغاز تباہ کن تھا جب 19 پر اس کے دونوں اوپنرز ویرات کوہلی اور روہت شرما پویلین لوٹ گئے۔بھارتی اننگ کی تباہی اس وقت ہوئی جب 89 رنز سے 96 رنزکے دوران صرف 7 رنزکے اندر اس کے 4 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ان میں سے 2 محمد عامر نے مسلسل 2 بالز پر کئے۔بھارتی اننگ ایک اوور قبل 19 اوورز میں صرف 119 رنز پر سمٹ گئی۔رشی پنت نے 42 اور اکسر پٹیل نے 20 رنزبنائے۔روہت شرما کے13 رنز کے علاوہ 8 کھلاڑی ڈبل فیگر کو نہ پہنچ سکے۔

پاکستان کے پیس اٹیک  نے تباہی مچادی۔حارث رئوف نے 3 اوورز میں 21 رنز دے کر 3 اور نسیم شاہ نے 4 اوورز میں 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں،محمد عامر نے23 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں،ایک وکٹ شاہین کے حصہ میں آئی،ایک کھلاڑی رن آئوٹ ہوا۔

جواب میں پاکستان کی اننگ کا آغاز محتاط تھا۔5 ویں اوور میں بابر اعظم 13 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔57 کے اسکور پر عثمان خان بھی 13 رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔فخرزمان نے آتے ہی رضوان کے ساتھ مل کر اسکور تیز کیا اور پاکستان کی پیش قدمی بڑھادی۔پاکستان کو تیسرا بڑا نقصان 13 ویں اوور میں اس وقت ہوا جب فخرزمان  بھی 13 رنزبناکر  پویلین لوٹ گئے۔اس وقت پاکستان کا ٹوٹل73 تھا اور جیت سے 47 رنزکی دوری پر تھا۔اس کے بعد عماد وسیم کو بیٹنگ کیلئے بھیجا گیا۔عماد  وسیم نے سلو کھیل کر اپنے آپ کو سیٹ کیا لیکن  محمد رضوان کا 31 پر بمراہ کے ہاتھوں کلین بولڈ ہونا ناقابل یقین تھا،سیٹ بیٹر نے جہلا کیہ طرح لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیلی اور وکٹ اڑوادی۔

پاکستان کو آخری 2 اوورز میں جیت کیلئے 21 رنز درکار تھے۔صرف 3 رنزبنبے اور افتخار آئوت ہوگئے،انہوں نے9 بالز پر 5 رنزبنائے۔اب آخری 6 بالز پر 18 رنز باقی تھے۔عماد وسیم پہلی بال پر 23 بالز پر 15 رنزکے ساتھ پویلین لوٹ گئے اور پاکستان کو مشکلات میں ڈال گئے۔نسیم شاہ اور شاہین آفریدی پچ پرتھے لیکن 4 بالز پر 17 رنز مشکل مشن تھا۔پاکستان 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 113 رنزبناسکا اور 6 رنز سے ہارگیا۔

جسپریت بمرا نے 3 اور ہاردک پانڈیا نے 2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *