رضوان بڑے حادثہ سے میں بال بال بچے،سراج نے بال مارکر کسر نہ چھوڑی،رن لینے سے روکنے کی کوشش
نیویارک،کرک اگین رپورٹ
رضوان بڑے حادثہ سے میں بال بال بچے،سراج نے بال مارکر کسر نہ چھوڑی،رن لینے سے روکنے کی کوشش۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے پاکستان بھارت میچ میں ایک حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔محمد رضوان خوش قسمتی سے بچ گئے،ورنہ نیویارک کے پسپتال داخل ہوتے۔
پاکستانی اننگ کے دوسرے اوور میں محمد سراج نے آخری بال کی جو محمد رضوان نے سیدھی کھیلی۔رضوان کریز سے باہر کھیل رہے تھے تو سراج نے واپس تھرو مارا۔تیز بال رضوان کی کلائی کو چھوتی تیزی سے لانگ لیگ بائونڈری پر پہنچ گئی،جہاں فیلڈر نے روکا،اس دوران رضوان بچتے ہوئے واپس بیٹھ کر کریز پہنچے تھے،ان کے ہاتھ سے بیٹ چھوٹ گیا لیکن اوور تھرو رن کیلئے بھاگ پڑے،بنا بیٹ کے جب وہ سراج کے پاس سے گزرے تو سراج نے بازو سے پکڑ کر انہیں روکنے کی کوشش کی،جو قانون کی خلاف ورزی تھی لیکن رضوان اپنی کریز میں پہنچے،اس کے بعد سراج رضوان کےپاس بھاگتے آئے اور ان کا حال پوچھا،بازو تھپتھپایا۔معذرت کی۔بھارتی کپتان روہت شرمان نے بھی رضوان کا حال پوچھا۔
پاکستان نے 119 رنزکے جواب میں 5 اوورز میں ایک وکٹ پر 26 رنزبنالئے تھے۔بابر اعظم 13 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔