| | |

انڈر 19 ایشیا کپ بھارت جیت گیا،فائنل میں سری لنکا کو شکست

دبئی،کرک اگین رپورٹ

بھارت ایک بار پھر انڈر 19 ایشین چیمپئن بن گیا،اس نے تاریخ کے 9 ویں ایونٹ میں سے 8 ویں بار چیمئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں اس نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل جمعہ کو دبئی میں کھیلا گیا۔سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غیر دانش مندانہ رہا۔47 پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی،نتیجہ میں لنکن کھلاڑی اپنی لنکا بچانے کے لئے اوورز ضائع کرتے رہے۔57 پر 7 ویں وکٹ بھی پویلین چلی گئی تھی،اس کے تھوڑی دیر بعد بارش ہوگئی۔کھیل روکنا پڑا۔

امپائرز نے بارش رکنے کے بعد 38 اوورز فی اننگ کی،اس میں سری لنکن 9 وکٹ پر 106 ہی اسکور بناپائے۔روڈ ریگو 19 کرکے نمایاں رہے،بلیو کیپس کے  وکی اوستول نے بڑی خطرناک گیند بازی کی۔8 اوورز میں صرف 11 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

ڈک ورتھ لوئس پر بھارت کو مقررہ 38 اوورز میں 102 اسکور کا ہدف ملا۔اس کے تعاقب میں  اسے پہلا نقصان 4 کے مجموعہ پر ہوگیا ،اس کے بعد شیخ رشید اور انگریش رگھو ونشی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔بھارت نے 22 ویں اوور میں 104 اسکور کرکے میچ 9 وکٹ سے جیت لیا۔رگھو ونشی 56 اور شیخ رشید 31 پر ناقابل شکست رہے۔

سری لنکا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی،بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کو ہرا کر فیصلہ کن میچ کے لئے آئی تھی۔گروپ میچز میں پاکستان نے بھارت کو ہرایا تھا،اہم بات یہ بھی رہی ہے کہ  دونوں گروپس کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان اور بنگلہ دیش فائنل نہیں کھیل سکے،پھر گروپ کی دوسرے درجہ کی ٹیموں می سے وہ ٹیم جیتی جس کے سب سے کم 4 پوائنٹ تھے۔بھارت نے 4 پوائنٹس کے ساتھ فائنل کھیلا ہے،6 پوائنٹس والی پاکستان اور 5،5 پوائنٹس والے بنگلہ دیش اور سری لنکا چیمپئن نہ بن سکے۔

ایشیا کپ انڈر 19  ایونٹ 9 ویں بار کھیلا گیا،بھارت نے 8 ویں بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا،7 بار تنہا ایک بار پاکستان کے ساتھ مشترکہ چیمپئن بنا تھا،ایک بار یہ ایونٹ افغانستان کے نام رہا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *