میلبرن،کرک اگین رپورٹ
سمتھ نے بابر کے سامنے ہاتھ کیوں جوڑے،حفیظ اور بابر کیلئے مائیکل وان اور ولیمسن کے پیغامات۔مائیکل وان کا حفیظ اور ٹیم کیلئے،ولیمسن کا بابر اعظم کو پیغام،سٹارک نے وعدہ پوراکردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ کے مستقل کپتان کین ولیمسن نے پاکستانی سابق کپتان بابر اعظم کو حوصلہ دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پرسکون رہیں۔فارم کی بحالی ہوجائے گی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ مضبوطی سے جمے رہو اور کہا ہے کہ فارم بحال ہوگی۔
محمد رضوان کا متنازعہ ترین آئوٹ،دنیا بھر کا میڈیا چیخ اٹھا،وکٹ کیپر نے غصہ میں امپائر کو کیا سنائیں
ادھر انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ پاکستان اس ہفتے بہت اچھاکھیلا ہے،اس کی ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ پہلی اننگز میں بہت زیادہ ایکسٹرا اور 2 کیچ ڈراپ ہوئے۔ورنہ پاکستان مشہور جیت اپنے نام کرتا۔میں محمد حفیظ سے سے بہت متاثر ہوا ہوں کہ ان کی کوچنگ شاندار ہے۔
تیکنالوجی کا شو چلتا رہا،امپائرنگ ناقص،ہار پر فخر،حفیظ نے بم پھوڑ دیا،شان کیوں خوش
ادھر آسٹریلیاکے پیسر مچل سٹارک نے ایک چھوٹے بچہ سے کیا وعدہ پورا کردیا،انہوں نے لنچ کے اختتام پر مداح سے وعدہ کیا کہ اگر ہم دن کے اختتام تک نو وکٹیں لے لیتے ہیں تو وہ اسے اپنے جوتے دے دیں گے۔پھر مچل سٹارک نے وعدہ پورا کیا۔
ٹیسٹ کرکٹ کے اندھیرے دور کرنےکیلئے پاکستان بھارت کی میلبرن میں سیریز،بریکنگ نیوز
ادھر ایک ویڈیو وائرل ہے،بابر اعظم پچ پر وکٹ کے سامنے گاڈ لے رہے ہیں،پیچھے سٹیون سمتھ ساتھی کھلاڑی سے بات کرتے ہوئے بابر کے بارے میںکوئی بات کرتے ہیں۔اتنے میں وہ وکٹ کے پیچھے پہنچ جاتے ہیں۔بابر پہلے ایک لمحہ انہیں مڑکردیکھتے ہیں اور پھر اپنا بیٹ اس کی جانب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ لو،تم کرلو۔اس پر سمتھ نے ہاتھ جوڑ دیئے۔یہ لمحہ پسند کیا گیا ہے۔