کراچی،کرک اگین رپورٹ۔پشاور زلمی اور کراچی کنگز میچ کے ٹینس ماحول میں گرما گرمی کیوں ہوئی،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں سنسنی خیزی ہوئی تو کھلاڑیوں میں گرما گرمی بھی ہوئی۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 میچ میں اس وقت گرما گرمی ہوئی جب کراچی کنگز کی وکٹیں گررہی تھیں اور پشاور زلمی ٹاپ پر تھی لیکن ایسے میں پشاور زلمی کے بائولر لک ووڈ سے نوبال ہوگئی۔
پھر کیا تھا وکٹ پر موجود کراچی کنگز کے خوشدل شاہ اور ان کے ساتھ موجود دوسرے بیٹر کے ساتھ پیسر لک ووڈ کی منہ ماری ہوئی۔دونوں ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہوئے اور سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا لیکن چند لمحات بعد صورتحال میں بہتری آگئی۔
کراچی کنگز نے سخت مقابلہ کے بعد پشاور زلمی کو 2 وکٹ سے ہرادیا ہے۔