دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی فیصلے کے بعد پاکستان عرب امارات سے ناک آئوٹ میچ کھیلے گا یا نہیں۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
نیا سنسنی خیز انکشاف۔آگ اور گندھک کا کھیل عوامی نمائش کیلئے رچایا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے محافظ ادارے ایم سی سی کو بھی کوئی میل نہیں کی۔کوئی خط نہیں لکھا ہے۔
، پی سی بی نے میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کو خط نہیں لکھا، جو کھیل کے قوانین کے محافظ ہیں۔ پی سی بی نے اپنے مطالبے میں اسپرٹ آف کرکٹ بوگی کو اٹھایا ہے لیکن بظاہر ایم سی سی سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں ہوا ہے۔ایم سی سی کے اسپرٹ آف کرکٹ مینوئل میں یہ واضح ہے کہ مصافحہ لازمی نہیں ہے حالانکہ ان کی حوصلہ افزائی ضرور کی جاتی ہے۔ ایم سی سی کی تمہید میں کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ احترام کا مظاہرہ کریں اور میچ کے اختتام پر آفیشلز اور اپوزیشن کا شکریہ ادا کریں، قطع نظر اس کے کہ نتیجہ کچھ بھی ہو۔ لیکن یہ صرف ایک تجویز ہے، کرکٹ کے قوانین کا حصہ نہیں۔
اب پاکستان بائیکاٹ کرے گا یا ایشیا کپ میں اگلا میچ عرب امارات سے کھیلے گا
یہ میچ 17 ستمبر کو شیڈول ہے اور عرب امارات کی عمان کےخلاف جیت کے بعد سیمی فائنل کی شکل اختیار کرگیاہے۔پاکستان میچ کا بائیکاٹ کرے گا تو قوانین کے مطا بق ایشیا کپ سے ویسے ہی باہر ہوجائے گا۔واک اوور کے تھرو یو اے ای کو 2 پوائنٹس مل جائیں گے۔
کرک اگین ذرائع کے مطابق پاکستان کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ ایشیا کپ میچ یا ایونٹ بائیکاٹ کے کیا نقصانات ہونگے اور کیا اثرات ہونگے۔خیال ہے کہ پاکستان کھیلے گا۔
