ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی
نمبر ون پوزیشن برقرار رکھیں گے،سنٹرل کنٹریکٹ پر ایشوز شیئر نہیں کرسکتا،ایشیاکپ جیتیں گے،بابر اعظم۔کرکٹ کی تازہ ترین اور بریکنگ کرکٹ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے کھلاڑی پرجوش ہیں اور مکمل فٹ ہیں۔اس ایونٹ کے ساتھ آئی سی سی ورلڈکپ میں جائیں گے اور دونوں ایونٹس جیتیں گے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2023 کے حوالہ سے بطور کپتان انہوں نے پہلی پریس کانفرنس کی ہے۔
ایشیا کپ آغاز سےقبل شاہین اور حارث میں جھڑپ لیکن مزاحیہ
ملکی وغیر ملکی صحافیوں کے ایک بڑے جم غفیر میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ملتان آکر اچھا لگا ہے۔آخر ی بار ویسٹ انڈیز کے خلاف انٹرنیشنل ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔پی ایس ایل کیلئے بھی آئے تھے لیکن انٹر نیشنل کرکٹ کا اپنا ایک رنگ ہے۔پہلے میچ میں نیپال ہے۔اس کو کمزور نہیں لیں گے۔اس میں کئی اچھے پلیئرز شامل ہیں۔بھرپور محنت کے ساتھ ایکشن میں ہونگے۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ عالمی نمبر ایک بننا اعزاز ہے،آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں ہم افغانستان کے خلاف جیت کر یہاں تک پہنچے ہیں۔اسے برقرار رکھیں گے۔کھلاڑیوں کی فٹنس لیول پر بھرپور توجہ ہے۔سخت شٰدول کے باعث فلائٹس کا انتظام اسی حوالہ سے ویسا ہی ہے،کھلاڑیوں کو بھرپور آرام بھی ملے گا۔کوئی فیورٹ نہیں ہے جو اچھا کھیلے گا،جیتے گا،ہم جیتنے کیلئے کھیلیں گے۔
افغانستان کرکٹ ٹیم قذافی اسٹیڈیم میں ظاہر ہوگئی،ایشیا کپ میں آرام دہ شیڈول
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ تاحال سنٹرل کنٹریکٹ نہیں ہوا۔اس میں کچھ چیزیں ہیں ،جو یہاں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آپ کے سامنے شیئر نہیں کی جاسکتیں لیکن امید ہے کہ معاملہ جلد حل ہوگا۔پی سی بی سے معاملات فائنل مرحلہ تک پہنچ گئے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں پاکستانی کپتان نے کہا ہے کہ مجھ سے فینز ہر میچ میں سنچری چاہتے ہیں لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہر میچ میں سنچری نہیں ہوتی لیکن میں طویل اننگ کی کوشش کرتا ہوں۔
بابر اعظم نے مزید کہا ہے کہ قومی کھلاڑی مکمل فٹ ہیں۔ایشیا کپ اور ورلڈکپ کیلئے پرعزم ہیں۔بھرپور کرکٹ اور مصروف شیڈول کے باوجود کھلاڑیوں کی فٹنس اور ان پر ڈالے جانے والے بوجھ کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ٹیم منیجمنٹ بھی ساتھ ہے۔
کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ملتان کے پرجوش شائقین کے سامنے کھیلنے کی انہیں خوشی ہے اور ہم سب ملتان سے ایشیا کپ کی ابتدا ہونے پر بہت خوش ہیں۔بابراعظم نے ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر نیپال کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انکی اس ٹورامنٹ میں شرکت سے نیپال میں کرکٹ کے فروغ میں مدد ملے گی۔نیپال کی ٹیم سے مقابلہ اچھا رہے گا۔
پاکستان ٹیم ایک ایسے وقت میں ایشیا کپ کا آغاز کررہی ہے جب گزشتہ دنوں اس نےافغانستان کو تین صفر سے وائٹ واش کرکے ون ڈے انٹرنیشنل کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔پاکستان ٹیم دوسری مرتبہ عالمی نمبر ایک بنی ہے وہ اس ورلڈ کپ سائیکل میں اکتیس میں سے بائیس میچ جیت چکی ہے۔پاکستان ٹیم کی حالیہ کارکردگی تینوں فارمیٹس میں اچھی رہی ہے۔ اس نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو دو سے برابر کھیلی ون ڈے سیریز چار ایک سے جیتی۔ اور پھر سری لنکا کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچ جیتے اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔
بابراعظم کا عالمی نمبر ایک بننے کے بعد اضافی دباؤ کے بارے میں کہنا ہے کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ دباؤ ہوگا بلکہ ہم اس ٹورنامنٹ کا آغاز اعتماد سے کریں گے۔ اس ٹیم نے پچھلے کچھ برسوں سے سخت محنت اور کوششوں سے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ عمل ابھی مکمل نہیں ہوا ہے ہم ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں۔آنے والے مہینے بہت دلچسپ اور مقابلے والے ہیں اور ہم اپنے ملک کے لیے اچھا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہر کھلاڑی اپنے ملک کے لیے جیتنا چاہتا ہے اور تمام کھلاڑی سخت اور مشکل حالات میں بھی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ پچھلے چند ماہ بہت اچھے گزرے ہیں اور یہ وقت اس تسلسل کو جاری رکھنے کا ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بھی میڈیا سے بات کی۔ایشیا کپ کھیلنا اعزاز،پاکستان کے خلاف ایکشن میں آنا بڑی خواہش بتایا ہے۔