لندن۔کرک اگین رپورٹ
فاتح کپتان نے مشین گن چلادی،مہاراج رو پڑے،لارڈز سے سائیڈ سٹوری۔
جنوبی افریقہ کی ناقابل یقین مگر بہت بڑی جیت کے بعد پورا کیمپ جذباتی ہو گی۔ اسپنر کیشومہاراج اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے اور فرظ جذبات میں رو پڑے اور انٹرویو دیتے ہوئے بھی ان کے آنسو تھم نہیں رہے تھے۔
دوسری جانب پروٹیز کپتان جو اننگز کے اختتام تک پرسکون بیٹھے رہے ،جیسے بہت پریشانی میں ہوں یا جیسے کچھ نہ ہو رہا ہو ۔جیتنے کے بعد بھی نارمل موڈ میں تھے، لیکن جب میدان میں آئے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا گرز یا ٹرافی جب انہوں نے پکڑی تو اس کی جو شکل ہے اس حساب سے انہوں نے اس کو اپنے کندھے پہ رکھا اور بندوق کی کاپی کرتے ہوئے اسے اس طرح ہاتھ کے اشارے سے چلایا جیسے مخالف کو فائرنگ کر کے ختم کر کے وہ جیت کا جشن منا رہے ہیں۔ بہرحال لارڈز میں جشن کا سماعت تھا اور کھلاڑی خوش تھے۔ ان کے فینز خوش تھے۔ فیملیز خوش تھیں اور بہت فوٹو سیشن ہوئے بہت بڑے جشن کا اظہار کیا گیا۔
آسٹریلیا پانچ وکٹ سے یہ فائنل ہارا اور اپنے اعزاز کے دفاع میں ناکام رہا جنوبی افریقہ 1998 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی بار 27 سال میں کوئی آئی سی سی ٹرافی جیتا ہے۔