میلبرن ،کرک اگین رپورٹ
ملکی جھنڈے سے خالی شرٹس،شکست،افغان خواتین پہلا میچ کھیل کر چیمپئنز جیسی خوش۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
ملک کا جھنڈا غائب۔میچ میں شکست لیکن خوشی چیمپئنز جیسی۔آسٹریلیا میں جلاوطنی پر مجبور ہونے کے بعد پہلی بار افغانستان کی خواتین کرکٹرز آج ایکشن میں واپس آئیں۔
ملک کی اعلیٰ ترین خواتین کھلاڑیوں کی اکثریت 2021 سے طالبان کے قبضے کے بعد آسٹریلیا میں زندگی گزار رہی ہے۔
ناہیدہ سپن کی کپتانی میں افغانستان کی ٹیم میلبورن کے جنکشن اوول میں کرکٹ ودآؤٹ بارڈرز الیون کے خلاف چیریٹی نمائشی میچ میں میزبان تھی۔ ان کی نیلی قمیضوں میں قومی پرچم شامل نہیں تھا۔جنون تھا،جذبہ تھا
وہ 20 اوور، کا میچ مقابلے کے بعد ہار گئیں، پہلے بیٹنگ کرنے کے بعد 103 رنز بنائے اور اپنے دفاع میں اگلی ٹیم کو آخری اوور تک لے کر بھی ہار گئیں۔