لاہور۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر،پاکستان کی سخت مقابلے کے بعد فتح،کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر. ایل سی سی اے گراؤنڈ۔پاکستان نے زبردست مقابلے کے بعد سکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے 31ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 186 کا ہدف حاصل کر لیا۔منیبہ علی اور عالیہ ریاض کی ذمہ دارانہ اور دھواں دھار بیٹنگ۔عالیہ ریاض نے 70بالز پر 68 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔منیبہ علی 72 بالز پر 71 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں۔
سدرہ نواز نے 11 بالز پر 14 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔فاطمہ ثناء 7 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں۔گل فیروزہ 2 اور سدرہ امین 7 رنز بنا سکیں۔سکاٹ لینڈ نے مقررہ 32 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر186 رنز بنائے۔پاکستانی باؤلرز فاطمہ ثناء نے 5 اوورز میں 23 رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھجوایا۔سعدیہ اقبال نے 7 اوورز میں 43 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نشرہ سندھو نے 7 اوورز میں 31 رنز دے کر ایک اور ڈیانا بیگ نے 4 اوورز میں 31 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سکاٹ لینڈ کی کپتان کتھیرائن برائس نے 96 بالز پر 91 رنز بنائے۔علیشا لیسٹر نے 24 بالز پر 31 رنز بنائے جبکہ سارہ برائس نے 25 بالز پر 21 رنز بنائے۔