خواتین کا ایمرجنگ ایشیا کپ ملتوی،مردوں کا ایشیا کپ شیڈول کے مطابق ہوگا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سکرپٹ رائٹر سٹوری آگے بڑھ رہی ہے۔اگلے ماہ شیڈول خواتین کا ایمرنگ ایشیا کپ ملتوی کردیا گیا ہے۔چونکہ یہ اہم نہیں،غیر اہم تھا لیکن ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ اپنے شیڈول کےمطابق ہوگا۔بھارت میزبان ہے لیکن وینیو سری لنکا یا متحدہ عرب امارات ہوگا۔
اس سے قبل آج یہ نیوز چلائی گئی ہیں کہ بھارت ایشیا کپ نہیں کھیلےگا لیکن ی سی سی آئی کے سکریٹری دیواجیت سائکیا نے ان رپورٹوں کو مسترد کر دیا ہے کہ ہندوستان دستبردار ہو رہا ہے اور اصرار کیا کہ اس معاملے پر ابھی بات چیت ہونا باقی ہے۔
ابھی تک بی سی آئی نے آئندہ ایونٹس کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے اور نہ ہی کوئی ایسا قدم اٹھایا ہے، ایشین کرکٹ کونسل کو کچھ لکھنے کو چھوڑ دیں۔ اس مرحلے پر ہماری اولین توجہ جاری آئی پی ایل اور اس کے بعد انگلینڈ کی سیریز پر ہے۔