شارجہ،کرک اگین رپورٹ۔ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2024،ویسٹ انڈیز سیمی فائنل سے باہر،کیویز تیسری بار فائنل میں۔نیوزی لینڈ آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا۔اس نے شارجہ کے دوسرے سیمی فائنل میں اس نے ویسٹ انڈیز کو 8 رنز سے شکست دے دی۔فاتح ٹیم نے 9 وکٹ پر 128 رنزبنائے۔ناکام ٹیم 8 وکٹ پر 120 رنز تک محدود ہوگئی ہے۔
کیویز ویمنز ٹیم 8 سال بعد پہلا سیمی فائنل کھیل رہی تھی اور جیت گئی،اس نے گروپ سٹیج پر آخری میچ میں پاکستان کو ہراکر بیک وقت پاکستان اور بھارت کو سیمی فائنل سے باہر کردیا تھا۔کیویز 2010 کے بعد پہلی بار فائنل کھیلیں گی۔مجموعی طور پر یہ ان کا تیسرا فائنل ہوگا۔
ایونٹ مکمل طور پر اپ سیٹ سے بھرا ہے۔6 بار کا چیمپئن آسٹریلیا سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز سے ہارا تھا۔ویسٹ انڈیز 2016 کا چیمپئن ہے لیکن وہ نیوزی لینڈ سے ہارگیا۔کیوی ٹیم کبھی چیمپئن نہیں بنی لیکن ویسٹ انڈیز ٹیم 2016 کی چیمپئن تھی۔
اتوار کو فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا ویمنز ٹیمیں کھیلیں گی۔
Getty Images