کرک اگین رپورٹ۔ویمنز انڈر 19 ورلڈکپ،کیویز کو اپ سیٹ شکست،آنسو جاری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نائیجیریا نے ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر اپنی پہلی جیت درج کر لی۔بارش سے متاثرہ کھیل میں 13 اوورز تک محدود کر دیا گیا،کیویز کھلاڑی روپڑیں۔نائیجیرین پلیئرز جھوم اٹھیں۔
نائیجیریا نے کپتان پیٹی لکی اور لیلین اُدے کی شراکت سے 6 وکٹوں پر 65 رنز بنائے۔ تعاقب کا آغاز نیوزی لینڈ کے اوپنر کیٹ ارون کی پہلی گیند پر رن آؤٹ کے ساتھ ہوا۔ 11 اوورز کے اختتام پر 5 وکٹوں پر 49 رنز بنائے۔17رنز کی ضرورت تھی۔پھر نیوزی لینڈ کو آخری اوور میں نو رنز درکار تھے لیکن 6 رنز بنا سکے، نائیجیریا نے دو رنز سے سنسنی خیز فتح حاصل کی۔
آسٹریلیا خواتین کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنی مسلسل دوسری فتح کے لیے ذلت سے بچ گیا۔ 92 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے انہوں نے صرف دو وکٹیں اور چار گیندیں باقی رہ کر جیت لی۔