کولمبو۔کرک اگین رپورٹ۔کولمبو کو تمام ٹیموں کیلئے مشکل بنانے والی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے سامنے خود مشکلات کا شکار ہوکر بڑی شکست سے دوچار ہوگئی۔کوئی فتح نہیں۔سیمی فائنل ریس سے آفیشل باہر۔پروٹیز کی سیٹ کنفرم ہوگئی۔
کولمبو میں بارش سے متاثرہ میچ کو 40 اوورز فی اننگ کیا گیا جس میں جنوبی افریقا نے مار دھاڑ کی اور پاکستان کے خلاف 9 وکٹ پر 312 رنزبنائے۔سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے 3،3 وکٹیں لیں۔
جواب میں پاکستان کو37 اوورز میں 306 رنز کا ہدف ملا لیکن پھر بارش ہوئی تو 20 اوورز میں 234 رنزکا ہدف ہوگیا۔گرین گیپس 7 وکٹ پر 83 رنزبناسکی۔یوں پروٹیز ویمنز نے ڈک ورتھ پر 150 رنز سے میچ جیت لیا ہے۔پاکستان سیمی فائنل ریس سے باہر ہوا ہے۔
