کراچی،کرک اگین رپورٹ
ورک لوڈ کا پلان بن رہا،نسیم شاہ،ٹام لیتھم کی میٹھی پریس کانفرنس۔ٹیسٹ کرکٹ سے محدود اوورز فارمیٹ میں مدد ملتی ہے،اس لئے طویل فارمیٹ کے بعد یہ کھیلنا آسان ہے۔پچ اچھی تھی،ریورس سوئنگ بھی ملی،اسپنرز نے بھی اچھا کام کیا۔ورک لوڈ پر بات ہورہی ہے۔اس پر پلان جاری ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں لمبی بائولنگ کرنی پڑتی ہے۔ٹی 20 بھی بہت ہوگئی تھی۔پھر ورلڈ ٹی 20 آگیا۔اب اسے بہتر پلان کے ساتھ کھیلیں گے۔
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ٹام لیتھم نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم نے بیٹنگ لائن تبدیل کی۔اس پر اچھ پلان بنایا۔ہم نے اس کے مطابق کھیلا۔اسامہ میر ایک اچھا سپنر ہے۔اس کا ڈیبیو اچھا رہا۔ہم مزید بہتر کھیل کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ہم نے کم رنزبنائے،پارٹنرشپ نہ لگاسکے۔300 اسکور بنانے تھے،کم رہے،بعد میں بابر،رضوان اور فخر نے کام کردیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ پچ کی کنڈیشنز بھی آج دیکھنے لائق تھیں،ہم اگلے میچ میں سیریز میں واپسی کریں گے۔
محمد رضوان پر کیوی پیسر کا سخت حملہ،وکٹ کیپر تڑپتے رہے
ٹام لیتھم نے ٹرکی سوال کا جواب دینے سے گریزکیا کہ رضوان کا کیچ ہوجاتا تو گیم مختلف ہوتی یا نتیجہ اور ہوتا،انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے لاعلمی ظاہر کی۔
نسیم شاہ نے میچ میں 5 وکٹیں لیں،ٹام لیتھم نے 42 رنزکی اننگ کھیلی،دونوں پہلے ون ڈے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں تھے۔