برمنگھم۔کرک اگین رپورٹ۔ورلڈ چیمپئنز لیجنڈز لیگ،کینگروز چوکرزبن گئے،جنوبی افریقا فائنل میں،اہم لمحہ وائرل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ورلڈ لیجنڈز چیمپئنز لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا چیمپئنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف ایک رن سے شکست ہوگئی ہے۔
ایج باسٹن میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیل کر 8 وکٹ پر 186 رنزبنائے۔جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 7 وکٹ پر 185 رنزبناسکی۔یوں چوکرز نے کینگروز کو چوک کردیا اور فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا۔
فتح کے بعد جنوبی افریقا کے ڈی ویلیئرز کو اپنے بچوں اور اہلیہ کے ساتھ جشن منانا وائرل ہوگیا۔
پہلا سیمی فائنل بھارت کے بائیکاٹ کی وجہ سےمنسوخ ہوا تھا اور پاکستان نے کوالیفائی کرلیا تھا۔یوں اب فائنل جنوبی افریقا اور پاکستان لیجنڈز کھیلیں گے۔
