| | | | | | |

ورلڈکپ 2023 کوالیفائی چیمپئن کا فیصلہ ہوگیا

 

 

ہرارے ،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ 2023 کوالیفائی چیمپئن کا فیصلہ ہوگیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پری میگا ایونٹ تمام ہوا۔

 

سری لنکا آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کوالیفائر 2023 کا چیمپئن بن گیا۔اس نے فائنل میں نیدر لینڈز کو بڑی آسانی کے سا تھ 128 رنز سے شکست دے دی۔یہ 2 ٹیمیں پہلے ہی ورلڈ کپ 2023 کے لئے کنفرم ہوگئی تھیں۔

ہرارے میں ڈچ ٹیم نے اپنی بائولنگ کے ساتھ پاور شو کی۔اس نے آئی لینڈرز کو 48 ویں اوور میں 233 اسکور پر ڈھیر کردیا۔

جواب میں ڈچ ٹیم 24 ویں اوور میں صرف 105 کے قلیل اسکور پر باہر ہوگئی۔8 کھلاڑی ڈبل فیگر سے دور تھے۔مہیش تھکشانا نے 31 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
اس ایونٹ سے ٹیسٹ سٹیٹس رکھنے والی ویسٹ انڈیز ،زمباںوے اور آئر لینڈ ٹیم باہر ہوئی اور ورلڈ کپ کھیلنے سے محروم ہوگئی۔

ورلڈ کپ 2023 کے لئے بھارت میں بھارت کے ساتھ سری لنکا ،نیدر لینڈ ،افغانستان، بنگلہ دیش ،پاکستان،جنوبی افریقا ،نیوزی لینڈ،انگلینڈ اور آسٹریلیا شریک ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *