لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کا ورلڈکپ 2023 کے ڈرافٹ شدہ شیڈول پر ابتدائی رد عنل آگیا ہے۔دی نیوز کی شائع کردہ سٹوری کے مطابق پی سی بی کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ عارضی شیڈول، خاص طور پر 15 اکتوبر کو بھارت کے خلاف ہونے والے میچوں پر کوئی ردعمل ظاہر کرنے سے پہلے اس کی مکمل جانچ کی جائے گی۔ .اگلے چند دنوں کے اندر، ہم بورڈ کے اندر شیڈول پر بات کرنے والے ہیں اور اگر ضروری ہوا تو اس معاملے پر حکومت کی رضامندی بھی لیں گے۔ ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے،۔
کرکٹ کی تازہ ترین خبر کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پی سی بی نے حکومتی منظوری کے بغیر پاکستان کے بھارت میں کھیلنے پر رضامندی دی ہے یا پہلے ہی اس کی منظوری لی جا چکی ہے تو انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ ہم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ بھارت میں کسی بھی کرکٹ ایونٹ میں پاکستان کی شرکت حکومتی منظوری پر منحصر ہے۔ حکومتی منظوری کے بغیر اکیلا پی سی بی بھارت میں کھیلنے کا کوئی فیصلہ نہیں لے سکتا۔
ورلڈ کپ 2023 شیڈول آگیا،پاکستان کے تمام میچز کا پروگرام
پی سی بی نے پہلے ہی بھارت میں ٹیم کی سیکیورٹی بالخصوص ہندو انتہا پسندوں کے خلاف یقین دہانی مانگی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستانی کرکٹرز کی سلامتی کے بارے میں تشویش ہے اور اس پر آئی سی سی کی ضمانت چاہتے ہیں چاہے ہماری حکومت ہمیں بھارت میں کھیلنے کے لیے سرحد پار کرنے کی اجازت دے دے۔