ڈھاکا ،کرک اگین رپورٹ
ایشیا میں کرکٹ جھٹکے شروع ۔ورلڈ کپ ناکامی پر پہلا بڑا ردعمل ۔کرکٹ بورڈ کے سربراہ ،ڈائریکٹر اور کپتان کو استعفے کے لئے قانونی نوٹس موصول ۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن ،اس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) نظام الدین چودھری اور ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کو آج ایک قانونی نوٹس بھیجا گیا، جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائیں۔
سپریم کورٹ کے وکیل خندکر حسن شہریار نے قانونی نوٹس رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے بھجوایا۔
نوٹس میں انہوں نے بی سی بی کے اعلیٰ حکام سے کہا کہ وہ 30 دن کے اندر قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف، سلیکشن کمیٹی کو برطرف کرے اور ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناکامی کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے۔
وکیل نے قانونی نوٹس میں کہا کہ بصورت دیگر ان کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اس سے قبل، بنگلہ دیشی ٹیم شو پیس ایونٹ میں اپنی تباہ کن مہم کے بعد ہفتہ کی اولین ساعتوں میں بھارت سے وطن واپس پہنچی۔
ٹائیگرز نے مہم میں اپنے نو میں سے صرف دو میچ جیتے اور 2025 کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بمشکل کوالیفائی کر سکے۔