عمران عثمانی
قسط نمبر 2
ورلڈکپ کہانی سلور جوبلی ایڈیشن،ویسٹ انڈیز1979 کا بھی چیمپئن،پاکستان کا پہلا سیمی فائنل۔ویسٹ انڈیز نے مسلسل دوسری بارعالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
دوسرے ورلڈ کپ کی میزبانی بھی انگلینڈ کو ملی ، ٹورنامنٹ سے قبل آئی سی سی کوالیفائنگ ٹرافی کے مقابلے ہوئے سری لنکا چیمپئن اور کینیڈا رنراپ کی بنیاد پر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کا حقدار ٹھہرا ۔9 سے 23 جون 1979 ء تک ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں نے شرکت کی ، جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ۔
گروپ اے : ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ ،بھارت اور سری لنکا جب کہ گروپ بی میںپاکستان ، آسٹریلیا ،انگلینڈ اور کینیڈا گروپ کے ہمراہی بنے۔
15 میچ کھیلے گئے حسب سابق 6مقامات نے میزبانی کی گروپ کی 2،2 ٹاپ ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ۔ ویسٹ انڈیز فاتح رہا ۔ انگلینڈ رنراپ رہا فائنل دیکھنے والوں تماشائیوں کی تعداد 25000 تھی یہ ٹورنامنٹ کیری پیکر سرگرمیوں کی وجہ سے متاثر بھی ہوا کئی کئی ٹیموں کو نئے کھلاڑی کھلانے پڑے پاکستان کی قیادت آصف اقبال کررہے تھے انہیں عمران خان، ظہیر عباس ، ماجد خان ، صادق محمد ، ہارون رشید، وسیم راجہ ، جاوید میانداد ، وسیم باری ،سرفراز نواز ،مدثر نذر اور سکندر بخت کی خدمات حاصل تھیں ۔
دوسرے عالمی کپ 1979 ء کی خاص باتیں ……خاص میچ
ٹورنامنٹ میں 1455.4 اوورز میں 205 وکٹیں گریں 5168رنز بنائے گئے ۔ سب سے ابتدائی سنچری گورڈن گرینج نے بھارت کے خلاف سکور کی ۔ سب سے پہلی نصف سنچری گراہم گوچ نے سکور کی ۔ ویون رچرڈز 138رنز کے ساتھ بہترین انفرادی سکورر رہے جب کہ آسٹریلیا کے ایلن ہرسٹ نے کینیڈا کے خلاف 5/21 کی سب سے عمدہ گیندبازی کی وسیم باری 7 شکار کے ساتھ وکٹ کیپرز میں سرفہرست رہے ۔ویسٹ انڈیز کے گرینج 253 رنز اور مائیک ہینڈر، برائن میکینی 9،9 وکٹوں کے ساتھ بیٹنگ اور بائولنگ میں ٹاپ پر رہے اس عالمی کپ میںصرف 2 سنچریاں بنیں اور نصف سنچریوں کی تعداد27 رہی ۔
ویسٹ انڈیز نے 5اورنیوزی لینڈ نے 4پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں قدم رکھا ۔ سری لنکا،بھارت باہر ہوگئے ۔ سری لنکا نے بھارت کو 47رنز سے ہراکر اپ سیٹ کیا ۔ نیوزی لینڈ نے سری لنکا اور بھارت کو شکست دی ۔ انگلینڈ کے ساتھ پاکستان نے پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں قدم رکھا ۔ انگلش ٹیم تمام میچ جیتی جب کہ پاکستان آسٹریلیا اور کینیڈا کو ہراکر سیمی فائنل میں آیارائونڈ میچوں میں صرف ایک سنچری بن سکی16 جون کو ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوزی لینڈ 32 رنز کے معمولی رنز کے فرق سے ہارا 16ہی جون کو لیڈز میں پاکستان انگلینڈ کے خلاف جیتا ہوا میچ ہارگیا میزبان ٹیم کو 165 پر محدود کرنے کے بعد 34پر 6 وکٹیں گنوانے والی گرین شرٹس ٹیمآصف اقبال کے 51، وسیم راجہ اور عمران خان کے 21،21 رنز کی بدولت میچ میں واپس آئی مگر پوری ٹیم 4 اوورز قبل 151پر آئوٹ ہوگئی۔ ہینڈرک نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔20 جون کو اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا پہلا سیمی فائنل بھی سنسی خیز رہا جب انگلش ٹیم محض 9 رنز سے جیت سکی ، ورلڈ کپ تاریخ کا یہ انتہائی ڈرامائی سیمی فائنل تھا ، ناقابل شکست انگلش ٹیم فتح کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئی ۔ اسی تاریخ کو اوول میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا سیمی فائنل میں ٹاکرا ہوا ، 294 کے تعاقب میں پاکستان ماجد خان اور ظہیر عباس کی 166 رنز کی شراکت کی وجہ سے بہترین پوزیشن میں آگیا تھا ۔ ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم ویسٹ انڈیز نے کرافٹ اور ویون رچرڈز کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت پاکستان کی آخری 9 وکٹیں 74 رنز کے اندر حاصل کرلیں ، دونوں نے بالترتیب ظہیر عباس، ماجد خان ، جاوید میانداد، آصف اقبال، مدثرنذر اور عمران خان کی وکٹیں حاصل کرکے 43 رنز سے یہ اعصاب شکن سیمی فائنل جیت لیا
23جون کو ویسٹ انڈیز نے یکطرفہ مقابلہ کے بعد انگلینڈ کو 92رنز سے ہراکر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرلیا۔
دوسرا ورلڈ کپ 1979 ء……بمقام :انگلینڈ ……9جون سے 21جون 1979 ء
گروپ اے گروپ بی
ویسٹ انڈیز ، نیوزی لینڈ ، بھارت ، سری لنکا ……………… آسٹریلیا، پاکستان، انگلینڈ ، کینیڈا
ٹورنامنٹ کا فاتح :ویسٹ انڈیز رنراپ : انگلینڈ
تمام میچوں کی مختصر سکور کارڈ سمری
1
بھارت
بمقابلہ
ویسٹ انڈیز
برمنگھم
9 جون 1979ء
190/10 (53.1اوورز)
194/1 (51.3اوورز)
ویسٹ انڈیز 9 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
گرینج (106 ناٹ آئوٹ)
…………………………………………………………………………
2
سری لنکا
بمقابلہ
نیوزی لینڈ
ناٹھنگم
9 جون 1979ء
189/10 (56.5اوورز)
190/1 (47.4اوورز)
نیوزی لینڈ9 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
جیف ہاورتھ(63 ناٹ آئوٹ)
…………………………………………………………………………
3
آسٹریلیا
بمقابلہ
انگلینڈ
لارڈز
9 جون 1979ء
159/9(60اوورز)
160/4 (47.1اوورز)
انگلینڈ 6 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
گراہم گوچ(53 ناٹ آئوٹ)
…………………………………………………………………………
4
کینیڈا
بمقابلہ
پاکستان
لیڈز
9 جون 1979ء
139/9 (60اوورز)
140/2 (40.1اوورز)
پاکستان 8 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
صادق محمد (57 رنز)
5
سری لنکا
بمقابلہ
ویسٹ انڈیز
اوول
13 جون 1979ء
بارش کی وجہ سے میچ نہ ہوسکا
…………………………………………………………………………
6
بھارت
بمقابلہ
نیوزی لینڈ
لیڈز
13جون 1979ء
182/10 (55.5اوورز)
183/2 (57اوورز)
نیوزی لینڈ 8 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
بروس ایڈگر(84 رنز)
…………………………………………………………………………
7
پاکستان
بمقابلہ
آسٹریلیا
ناٹھنگم
13جون 1979ء
286/7 (60اوورز)
197/10 (57.1اوورز)
پاکستان89 رنز سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
آصف اقبال(61 رنز)
…………………………………………………………………………
8
کینیڈا
بمقابلہ
انگلینڈ
مانچسٹر
13جون 1979ء
45/10 (40.3اوورز)
46/2 (13.5اوورز)
انگلینڈ 8 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
کرس اولڈ(4/8 وکٹ )
…………………………………………………………………………
9
سری لنکا
بمقابلہ
بھارت
مانچسٹر
16جون 1979ء
238/5 (60اوورز)
191/10 (54.1اوورز)
سری لنکا 47 رنز سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
دلیپ مینڈس(64 رنز)
…………………………………………………………………………
10
ویسٹ انڈیز
بمقابلہ
نیوزی لینڈ
ناٹھنگم
16جون 1979ء
244/7 (60اوورز)
212/9 (60اوورز)
ویسٹ انڈیز 32 رنزسے جیت گیا
مین آف دی میچ :
کلائیو لائیڈ(73 رنز)
…………………………………………………………………………
11
کینیڈا
بمقابلہ
آسٹریلیا
برمنگھم
16جون 1979ء
105/10 (33.2اوورز)
106/3 (26اوورز)
آسٹریلیا 7وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
ایلن ہرسٹر(5/21 )
…………………………………………………………………………
12
انگلینڈ
بمقابلہ
پاکستان
لیڈز
16جون 1979ء
165/9 (60اوورز)
151/10 (56اوورز)
انگلینڈ 14 رنز سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
مائیک ہینڈرک(4/15 )
…………………………………………………………………………
{پہلا سیمی فائنل}
13
انگلینڈ
بمقابلہ
نیوزی لینڈ
مانچسٹر
20جون 1979ء
221/8 (60اوورز)
212/9 (60اوورز)
انگلینڈ 9 رنز سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
گراہم گوچ (71 رنز)
…………………………………………………………………………
{دوسرا سیمی فائنل}
14
ویسٹ انڈیز
بمقابلہ
پاکستان
اوول
20جون 1979ء
293/6 (60اوورز)
250/10 (56.2اوورز)
ویسٹ انڈیز43 رنز سے جیت گیا
مین آف دی میچ
گورڈن گرینج(73رنز)
دوسرا ورلڈ کپ 1979; ……فائنل: ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ بمقام: لارڈز 23 جون 79 ء
ٹاس : انگلینڈ نے جیتا نتیجہ: ویسٹ انڈیز92 رنز سے جیت گیا
مین آف دی میچ : ویون رچرڈز138رنز ناٹ آئوٹ امپائرز: ڈکی برڈ ،ٹام اسپنسر
لارڈز کے تاریخی میدان میں 25 ہزار تماشائیوں نے 4 سالہ پرانا منظر دیکھا اور ایک بارپھر کلائیو لائیڈ کو ورلڈ کپ ٹرافی لہراتے پایا ویسٹ انڈیز کو آئندہ 4 سالوں کے لیے پھر سے عالمی ٹائٹل کا خطاب مل گیا ۔
یہ اور دلچسپ مقابلہ ثابت ہوتا اگر برطانوی سلیکٹرز بہت عمدہ فارم کے باوجود جان لیور کوڈراپ نہ کرتے ، ان کی جگہ مائیک کیٹنگ کو کھیلایا گیا جو انتہائی ناتجربہ کا رتھاانگلش کپتان بریئرلی نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بلے بازی کی دعوت دی ۔گرینج 9 ،ہینز 20 ،کالی چرن 4 ،کلائیو لائیڈ13 قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے ۔ اس نازک صورتحال میں ویون رچرڈز کے ساتھ کالیس کنگ نے مل کر سنبھالا ۔اس نے برطانوی بائولرز کی ہوا نکال دی اور صرف 77 منٹ میں 67 گیندوں پر 86 قیمتی سکور کیے ۔ رچرڈز کی ساڑھے تین گھنٹے جاری رہنے والی بلے بازی نے 138 رنز کا روپ دھار لیا ۔ ویسٹ انڈیز کے آخری 3 کھلاڑی 0 پر آئوٹ ہوئے، مگر رچرڈز ناقابل شکست رہا ۔کوئی بائولر 2 سے زائد وکٹیں حاصل نہ کرسکا ۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں9 وکٹوں پر286 رنز بنائے ۔گذشتہ ورلڈ کپ فائنل میں اس نے اتنے ہی اوورز میں 8 وکٹوں پر 291 رنز کیے تھے ۔
انگلینڈ کی طرف سے بریئر لی اور بائیکاٹ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 129 رنز جوڑے مگر اس کے لیے وہ38 اوورز کھیل گئے۔ جس سے بعد میں آنے والے بیٹسمینوں پر پریشر پڑ گیا ، بریڈ لی نے 64 اور بائیکاٹ نے 57 رنز بنائے ، گوچ نے رینڈل کے ہمراہ سکور کو 183 تک پہنچادیا ، مگر اس موقع پر جوئیل گارنر انگش بلے بازوں پر چھاگیا اس نے گوچ (32) سمیت 5 وکٹیں صرف 11گیندوں پر حاصل کرکے میچ کا نقشہ ہی پلٹ دیا ، گاور سمیت 4کھلاڑی صفر پر آئوٹ ہوگئے ۔ یوں انگلینڈ کی ٹیم 194رنز پر ڈھیر ہوکر یہ میچ 92 رنز سے ہار گئی ۔ گارنر نے 38 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں مگر ویون رچرڈز مین آف دی میچ ٹھہرا ۔ جس نے ناقابل شکست 138 رنز بنائے تھے اور اس طرح مسلسل ویسٹ انڈیز نے دوسری مرتبہ مسلسل عالمی کپ جیت لیا ۔
ورلڈکپ کہانی2023،پہلا عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز،پاکستان سے ہارتے بچا،اوول میں سیاسی احتجاج
ورلڈکپ کہانی عمران عثمانی کی کتاب ہے،اس کا ساتواں ایڈیشن اس بار آن لائن ڈیجیٹل میڈیا کرک اگین ڈاٹ کام پر شائع ہورہا ہے۔پہلی بار 1998 میں یہ کتاب شائع ہوئی تھی،جب 1999 ورلڈکپ کے موقع پر اسے شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا۔تب سے اب تک یہ ہر ورلڈ کپ کے موقع پر شائع ہوتی ہے۔اس بار 2023 ورلڈکپ کے موقع پر اس کا سلور جوبلی ایڈیشن سامنے آرہا ہے۔فی الوقت اسے یہاں آن لائن شائع کیا جائے گا۔سافٹ کاپی کسی بھی وقت ریلیز ہوجائے گی۔کرک اگین پڑھنے والوں کے لئے ورلڈکپ کہانی ،سلور ایڈیشن 2023 سے دوسری قسط یہاں شائع کی جارہی ہے