لاہور،کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ آپریشن ڈرامہ،بابر اعظم کے مخالفین آج قذافی اسٹیڈیم جمع،کپتان کیا کرنے والے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بئ ) نے متعدد فیصلے کرلیئے،اپنے منصوبے کے ہم خیال سابق کرکٹرز کو آج ہی قذافی اسٹیڈیم میں بلالیا ہے اور ان کی آڑ میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مکی آرتھر سمیت پورے کوچنگ سٹاف کی چھٹی،ان کی جگہ متبادل نام بھی فائنل ہیں لیکن ان سب تبدیلیوں کو سابق کرکٹرز کا خیال،سوچ اور رائے قرار دے کر ان کی آڑ میں کام کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف بولنے میں پیش پیش عماد وسیم اور محمد عامر ہیں۔دونوں کو باوجود خواہش کے قومی ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔
دورہ آسٹریلیاکیلئے کیمپ تاریخ سیٹ،ورلڈکپ پوسٹ مارٹم کیلئے ایک انتظار،کپتان کون
ادھر ایک اور کام ہوا ہے۔پاکستان کا ون ڈے میچ اگلے 12 ماہ نہیں ہے،البتہ ٹی 20 کپتان بنانا ہوگا،درمیان میں بہت سی سیریز اور ٹی 20 ورلڈکپ ہے۔ٹیسٹ کیلئے دورہ آسٹریلیا سر پر ہے۔یہاں آکر سوئی پھنسی ہے،اس لئے کہ آسٹریلیا میں کبھی ٹیسٹ سیریز نہ جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کی تقرری بھی گلے پڑسکتی ہے،اس لئے ٹیسٹ کی کپتانی ابھی بھی ایک معمہ ہے،یہی وجہ ہے کہ بورڈ کے اندر اور مخالفین میں سے بھی ایک گروہ ٹیسٹ کپتانی دورہ آسٹریلیا کے بعد تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
بابر اعظم کیا کررہے ہیں
پاکستان کے کپتان بابر اعظم اس وقت لاہور میں ہیں،انہیں پاکستان آئے 36 گھنٹے ہونے والے ہیں۔پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف نے انہیں نہیں بلایا۔صاف دکھائی دیتا ہے کہ ان کے خلاف ہیں،ایسے میں بابر اعظم نے مشاورت شروع کی ہے۔وہ ذہنی تھکاوٹ،دبائو اورآرام کی غرض سے دورہ آسٹریلیا سے دستبردار بھی ہوسکتے ہیں۔
بابر اعظم دشمنی،عبد الرزاق اخلاقیات سے باہر،ایشوریہ رائے،شادی،بچہ کی مثال دے ڈالی
کراچی گروپ پوری طرح بابر اعظم کی کپتانی کیخلاف ہے۔عماد وسیم کو ٹی 20 کپتان،شان مسعود کو ون ڈے اور سرفراز کو ٹیسٹ کپتان دیکھنا چاہتا ہے۔