دورہ آسٹریلیاکیلئے کیمپ تاریخ سیٹ،ورلڈکپ پوسٹ مارٹم کیلئے ایک انتظار،کپتان کون
لاہور،کرک اگین رپورٹ
دورہ آسٹریلیاکیلئے کیمپ تاریخ سیٹ،ورلڈکپ پوسٹ مارٹم کیلئے ایک انتظار،کپتان کون۔دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 24 نومبر سے شروع ہورہا ہے۔کیمپ میں تمام کھلاڑیوں کو بلایا جائے گا۔کیمپ ایک ہفتہ لگے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 30 نومبر اور یکم دسمبر کی درمیانی شب آسٹریلیاکیلئے روانہ ہوگا۔
کرکٹ کمیٹی کہاں گئی،5 اوورز ایک اور 8 دوسرے پر،ایسے نہیں،مکمل سرو کریں گے،راشد لطیف
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ شدت سے ڈائریکٹر کرکٹ ٹیم مکی آرتھر کی لاہور آمداکا منتظر ہے جو 15 اور 16 نومبر کے درمیان پہنچیں گے۔وہ اپنی رپورٹ پی سی بی چیئرمین کو پیش کریں گے۔کپتان اور کوچزکے ساتھ ٹیم منیجر کی رپورٹ بھی ہوگی۔اس کے ساتھ ہی پی سی بی چیئرمین اسے ہفتہ میں سابق کرکٹرز سے ملاقات کے بعد اپنے نئے فیصلے جاری کریں گے۔
بابر اعظم دشمنی،عبد الرزاق اخلاقیات سے باہر،ایشوریہ رائے،شادی،بچہ کی مثال دے ڈالی
ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا کی اہمیت اور ناکامی کے ہمیشہ کے خوف کے سبب فی الحال ٹیسٹ قیادت بابر اعظم کے پاس رہنے کا امکان ہے،البتہ محدود اوورز فارمیٹ کی کپتانی لے لی جائے گی۔