عمران عثمانی
ورلڈکپ کپ جیتنامشکل تو کوالیفائی کرنا اور مشکل،8 ٹیمیں کیسے پہنچیں،2 کیلئے اگلا چیلنج تیار۔عالمی کپ جیتنا مشکل ہے تو کوالیفائی کرنا بھی آسان امر نہ رہا تھا۔
ورلڈکپ کہانی میں اس کا ذکر تو بنتا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شدید تنقید کا سامنا کرنے کے باوجود بھی ورلڈ کپ 2023میں ٹیموں کی تعدادنہ بڑھانے کا فیصلہ برقرار رکھا۔یہ الگ بات ہے کہ یوٹرن لینا پڑا،اب اگلے ورلڈکپ 2027 سے ٹیموں کی تعداد پھر سے بڑھ گئی ہے۔(13) ویں کپ 2023ء میں بھی سابقہ ورلڈ کپ کی طرح 10 ہی ٹیمیں شرکتکریں گی۔ کرکٹ میگا ایونٹ 5 اکتوبر سے 19 نومبر 2023 ء کے درمیان بھارت میں منعقد ہو گا ۔ یہ پہلا موقع ہو گا جب بھارت تن تنہا ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا،یاد رہے کہ 2019ء ورلڈ کپ سے قبل کھیلے گئے ماضی کے 11 ورلڈ کپ میں کوئی نہ کوئی ایسوسی ایٹ ٹیم شریک رہی ہے میگاایونٹ کے ہر میچ کو دلچسپ بنانے کے لئے براہِ راست ایسوسی ایٹ ٹیموں کی رسائی کا دروازہ اس ورلڈ کپ سے بند کر دیا گیا ، آئی سی سی کے اقدامات یہ بتاتے ہیں کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی ایسے ہی چلے گا تاہم 2019ء کے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے قواعد و ضوابط کے مقابلے میں 2023ء کے میگا کپ کی ٹکٹ کا خاصادشوار ر گذار راستہ بنایا گیا ہے۔ورلڈکپ کپ ،8 ٹیمیں ،2 کیلئے اگلا چیلنج .
ورلڈ کپ 2023 کے لئے کوالیفائی کرنے کا نیا ضابطہ
ورلڈ کپ 2023ء میں قدم رکھنے کے لئے آئی سی سی کے 6 مختلف کوالیفکیشن ایونٹس میں 32 ٹیموں کے درمیان ٹاکرا پڑا۔ ان 32 میں سے 13 ٹیمیں تو وہ ہیں جو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں شامل ہوتی ہیں ان کی باہمی سیریز کھیلی گئیں،جن کو ورلڈکپ سپرلیگ کا نام دیا گیا۔ آئی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ جولائی 2020ء سے مارچ 2023 تک کھیلی گئی۔ ماضی کے برعکس اس مرتبہ باہمی سیریز میں ہر ٹیم کے لئے میچوں کی تعداد اور مواقع برابر تھے ۔2 سال میں 156 میچ کھیلے گئے ، ہر ٹیم نے 24، 24 میچوں میں قسمت آزمائی کرنی تھین لیکن کچھ میچز اور کچھ سیریز کورونا کی وجہ سے آگے پیچھے ہوئیں اور پھر ملتوی ہوگئیں۔ ۔ ان میچوں کے اختتام پر میزبان ملک کے ساتھ 8 ٹاپ رینک ٹیمیں ورلڈ کپ کھیلنے کی اہل قرار پائیں ہیں۔ باقی رہ جانے والی 5 ٹیمیں ورلڈ کپ کوالیفائر 2023ء میں جانے پر مجبور ہیں۔ گویا ورلڈ کپ کے لئے باقی ماندہ 2 ٹیموں کی تلاش کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے،جس کے شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے۔یہ لیگ اگلے ماہ زمبابوے میں شروع ہوگی۔ورلڈکپ کپ ،8 ٹیمیں ،2 کیلئے اگلا چیلنج .
ورلڈ سپر لیگ کی 13 ٹیموں میں سے 8 کنفرم ٹیمیں
آسٹریلیا،بھارت ۔ انگلینڈ ۔ جنوبی افریقہ ۔ نیوزی لینڈ ۔ پاکستان۔ افغانستان،بنگلہ دیش۔
باقی رہ جانے والی 5 ٹیمیں سری لنکا، ویسٹ انڈیز۔ بنگلہ دیش۔ زمبابوے۔ آئرلینڈ۔ ہالینڈ
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 جولائی 2019 ء سے 2022 کے درمیان ہوا جس میں 14 ویں نمبر سے 20ویں رینکنگ تک کی 7 ٹیمیں شامل تھیں ۔
کرکٹ ورلڈ کپ لیگ2، چیلنج لیگ
اگست 2019ء سے شروع ہونے والے اس ایونٹ کا دورانیہ سوا دو سال تھا جس میں 21 ویں سے 32 ویں رینک کی ایسوسی ایٹ ٹیمیں شامل تھیںإ۔ اس ایونٹ میں ٹوٹل میچ 90 رکھے گئے ،ہر ٹیم کو 15،15 میچ ملےتھے۔ورلڈکپ کپ ،8 ٹیمیں ،2 کیلئے اگلا چیلنج
کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2023ء
ورلڈ کپ سپر لیگ ، ورلڈ کپ لیگ 2، ورلڈ کپ چیلنج لیگ کے بعد آگے آنے والی ٹیموں کا طریقہ کار یہ ہے کہ سپرلیگ سے 7ٹاپ اور آٹھویں میزبان ٹیم 2023ء کے ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کرچکی ہے۔ 13 میں سے باقی رہ جانے والی 5 ٹیمیں 2023 ء کے کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں جانے پر مجبور ہیں۔ ورلڈ کپ لیگ 2 سے 3 ٹاپ ٹیمیں براہِ راست ورلڈ کپ کوالیفائز میں چلی گئی ہیں، باقی رہ جانے والی 4 ٹیموں کو ورلڈ کپ کوالیفائز پلے آف میں قسمت آزمائی کا ایک موقع ملا۔ گویا ان 7 ٹیموں کے پاس ایک ایک موقع موجود ہو گا۔ 21 ویں سے 32 ویں رینک کی ٹیمیں جنہوں نے چیلنج لیگ کھیلی ۔ اس کے ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرکا پلے آف میچ کھیلے گی۔ ہر گروپ کی اس سے نیچے رہ جانے والی 2 ٹیمیں ورلڈ کپ چیلنج پلے آف میں اتریں گی۔
لیگ 2 سے 3 ٹیمیں
نیپال،عمان،سکاٹ لینڈ
کوالیفائرپلے آف سے 2 ٹیمیں
متحدہ عرب امارات،امریکا
ورلڈ کپ کوالیفائر 2022ء میں کل 10 ٹیمیں ہوں گی میچز رائونڈ رابن اینڈ ناک آئوٹ بنیاد پر ہوں گے ۔10 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ٹاپ2 ٹیمیں ورلڈ کپ 2023ء میں کوالیفائی کر جائیں گی ،5 ٹیمیں تو سپر لیگ سے 3ٹیمیں لیگ 2 سے کوالیفائر میں چلی گئیں، لیگ 2 کی آخری 4 ٹیمیں اور چیلنج لیگ کی پہلی 2 ٹیمیں پلے آف کھیل کر وہاں سے 2 ٹیمیں ورلڈ کپ کوالیفائر میں اتری ہیں۔ تو یہ کل 10 ٹیمیں ہوجائیں گی۔
ورلڈکپ 2023 کوالیفائر کےلئے 10 ٹیموں کو 2 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے
گروپ اے:ویسٹ انڈیز،زمبابوے،نیپال،نیپال،نیدرلینڈ
گرپ بی:سری لنکا،متحدہ عرب امارات،عمان،سکاٹ لینڈ،آئرلینڈ
تازہ ترین کرکٹ خبر کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کوالیفائر کے شیڈول کا اعلان 23 مئی 2023 کو ہوچکا ہے۔گروپ میچزکے ساتھ پلے آف ہیں اور اس کے بعد سپر سکس،وہاں سے فائنل میچ اور 2 فائنلسٹ ٹیمیں ہی ورلڈکپ 2023 کا ٹکٹ حاصل کرسکیں گی۔ورلڈکپ کپ ،8 ٹیمیں ،2 کیلئے اگلا چیلنج ۔
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے کوالیفائر شیڈول کے لئے یہاں کلک کریں۔