اسلام آباد ،کرک اگین رپورٹ
صدی کے بہترین کپتان سے بلا چھین لیا گیا،ورلڈکپ واپس کردیں،اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے فوری رابطہ کرنا پڑے گا۔
ملکی اعلٰی عدلیہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان سے بیٹ چھین لیا۔
پاکستان کرکٹ تاریخ کے کامیاب ترین آل راؤنڈر اور آئی سی سی ڈیکلریشن میں صدی کے بہترین کپتان سے بیٹ بلا چھین لیا گیا ۔
عمران خان کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو الیکشن 2024 سے آئوٹ کرنے کیلئے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو نہ تسلیم کرتے ہوئے معزز عدالت نے محفوظ فیصلہ جمعہ اور ہفتہ کی دن بھر کی سماعت کے بعد رات گئے سنایا۔
اتوار 14 جنوری 2024،تیز ایکشن،3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز،سارا دن بلا چلے گا
سپریم کورٹ نے 7 بجے شام فیصلہ محفوظ کیا،ساڑھے 8 بجے سنانے کہا گیا،اس کے بعد غیر معمولی تاخیر کے بعد رات سوا 11 بجے کے بعد سنایا گیا۔
بنچ کے سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے طویل تقریر کے بعد فیصلہ دیا۔