نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے اہم ترین دورہ بھارت کے 4 ٹیسٹ میچز کا شیڈول فائنل مرحلہ میں ہے۔کینگروز کو نئی دہلی کی پچ پر پھنسانے کا پلان ہے،جہاں 5 سال بعد کوئی ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔4 ٹیسٹ میچزکی سیریز کے لئےاحمد آباد،دھرم شالا اورچنائی یا ناگپور میں سے ایک مقام فائنل ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لئے دونوں ممالک کی یہ آخری سیریز ہوگی،جو فروری،مارچ 2023 میں کھیلی جائے گی۔ اس وقت آسٹریلیا 70 فیصد پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سب سے اوپر ہے، اس کے بعد جنوبی افریقہ 60، سری لنکا53 اور پھر بھارت 52پر ہے۔
آسٹریلیا کے پاس 9 ٹیسٹ میچز ہیں، جو تمام ٹیموں میں سب سے زیادہ ہیں۔ ان میں سے پانچ ہوم میدانوں پر ہیں، دو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے ہیں اور تین جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ہیں۔
اگر آسٹریلیااپنے گھر پر پر پانچوں میچز جیت جاتا ہے اور باقی چاروں بھارت سے ہار جاتا ہے، تو وہ 63.16 پر ختم کرےگا ا۔بھارت اگر اپنے باقی تمام 6 ٹیسٹ جیت جائے ،بنگلہ دیش میں 2 ہیں اگر آسٹریلیا کو ان نو میچوں میں 6-3 سے ہار ملتی ہے تو اس کا پوائنٹس فیصد بہتر ہو کر 68.42 ہو جائے گا، جس سے انہیں کوالیفائی کرنے کے لیے آسانی ہوگی۔
بھارت اس سائیکل کی اپنی آخری دو سیریز میںچھکا لگاتا ہےتو اس کا فیصد بڑھ کر 68.06 ہوجائے گا، جو آسٹریلیا کے اسکور سے زیادہ ہوگا چاہے وہ اپنے پانچ گھریلو ٹیسٹ جیت بھی جائے۔
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیسے ممکن،تمام امکانات
پاکستان بھی امیدوار ہے،اس کی سٹوری کے لئے اوپر موجود لنک پرکلک کریں۔