لندن،کرک اگین رپورٹ۔ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ فائنل،آسٹریلیاشکست کے دہانے پر،پروٹیز اور چوکرزلیبل میں صرف ایک رات حائل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جنوبی افریقا اور چوکرزکے لیبل میں ایک رات حائل،فی الحال آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے چیمپئن بننے کے قریب ہے۔ہوم آف کرکٹ لارڈز میں جاری ڈبلیو ٹی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا نے 282 رنزکے تعاقب میں 2 وکٹ پر 213 رنز بنالئے تھے۔اسے جیت کیلئے صرف 69 رنز درکار ہیں اور 8 وکٹیں باقی ہیں۔کینگروز یقینی شکست کے دہانے پر ہیں۔
تیسرے روز پہلے مچل سٹارک نے نیتھن لائن اور بعد میں جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ آخری 2 وکٹ پر اتنی مزاحمت کی کہ لنچ تک اننگ کھینچ گئے اور یہاں پوری ٹیم دوسری اننگ میں 207 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔مچل سٹارک نے58 رنزکی اننگ کھیلی۔یوں ربادا نے اننگ میں 4 اور میچ میں 9 وکٹیں لیں۔آسٹریلیا کو 281 رنزکی مجموعی سبقت ملی۔
لارڈز میں چوتھی اننگ میں ہائی سکورنگ شو میں 282 رنزکے مشکل ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کے ریان رکلٹن 9 کے اسکور پر 6 کرکے گئے تو ویان ملڈر بھی جب 27 کرکے مچل سٹارک کا ہی شکار بنے تو 70 پر 2 آئوٹ تھے،یہاں سے ایڈم مارکرم اور جنوبی افریقا کے کپتان تیمبا باووما نے چارج سنبھالا اور دن بھر کھڑے رہے۔دونوں 56 اوورز میں اسکور 2 وکٹ پر 213 تک لے گئے۔ایڈن مارکرم نے آخری لمحات میں شاندار سنچری سکور کی۔وہ 159 بالز پر 102 پر ناقابل شکست ہیں۔باووما 121 بالز پر 65 کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔دونوں میں تیسری وکٹ پر 133 رنزکی شراکت بن چکی ہے۔