لندن،کرک اگین رپورٹ
ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،اوول تیار،آئی سی سی کوخطرہ،مکمل تفصیلات۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کا فائنل 7 جون ،2023 بروز بدھ سے شروع ہورہا ہے۔بھارت اور آسٹریلیا نے صف بندی مکمل کرلی ہے۔دونوں کے اسکواڈز فائنل ہوگئے ہیں لیکن ایک چونکادینے والا امر یہ ہوا ہے کہ اوول کی پچ میچ کی شام تک گراسی دکھائی دی ہے۔رواں صدی میں اوول میں جتنے بھی ٹیسٹ میچز ہوئے ہیں،ان میں اسپنرز کا غلبہ رہا ہے۔کہا جاسکتا ہے کہ اوول کی پچ فاسٹ ہوگی۔دوسری بگ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی کو لندن میں ٹیسٹ میچ کے دوران ڈرائونا خطرہ محسوس ہواہے،اس کے لئے پلان بی یا پلان سی بھی بنالیاہے۔
ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ پر جائے گی یا بیٹنگ پر،اگر تو یہ گھاس ایسی رہی توپھر ٹاس کی فاتح ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے گی۔دوسری صورت میں اسپن پچ میں پہلے بیٹنگ کا فائدہ ہوگا۔
بھارت اور آسٹریلیا کے لئے طویل فارمیٹ کا یہ بڑا فائنل ہوگا۔آئی سی سی کے ایونٹس دیکھے جائیں تو دونوں ممالک ورلڈکپ،چیمپئنز ٹرافی اور ٹی 20 ورلڈکپ جیت چکے ہیں۔اب جو بھی ٹیم جیتے گی وہ آئی سی سی کے چاروں ایونٹس یا تمام 4 ٹرافیز جیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔
میچ ٹائم،دوپہر اڑھائے بجے،پاکستانی وقت۔7 جون 2023
مقام،اوول کرکٹ گرائونڈ،لندن
پچ:تھوڑی گراسی ہے لیکن پھر بھی اسپنرز کو مدد مل سکتی ہے۔
موسم:محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے پہلے 3 روز موسم کلیئر ہوگا۔آخری 2 روز میں بارش کا امکان ہے،اگر 5 روز میں فیصلہ نہ ہوا اور بارش سے اوورز متاثر ہوئے تو باقی رہ جانے والے اوورز متبادل دن چھٹے روز میں ہونگے۔
آسٹریلیا کی ممکنہ الیون: ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری (وکٹ)، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (ج) اسکاٹ بولانڈ، نیتھن لیون۔
بھارت کی ممکنہ الیون: ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری (وکٹ)، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (ج) اسکاٹ بولانڈ، نیتھن لیون۔
ممکنہ نتیجہ،بھارت اگرچہ 9 سال سے آسٹریلیا کے خلاف باہمی ٹیسٹ سیریز میں فاتح ہے۔کینگروز ناکام چلے آرہے ہیں۔پھر کینگروز کی گزشتہ 50 سال میں اوول میں انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ فتوحات ہیں۔ویسے بھارت کی تو وہاں ٹوٹل ہی 2 کامیابیاں ہیں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ دنیا بھر میں کرکٹ کی تازہ ترین خبریں،کرکٹ بریکنگ نیوز،لائیو کرکٹ اسکور،اسکور کارڈ اور ٹیسٹ اپ ڈیٹ کے ساتھ ساتھ لائیو دیکھاجائے گا۔
کرک اگین پیش گوئی۔آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے چیمپئن بننے کا مضبوط امیدوار ہے۔
آئی سی سی کو خوف؛آئی سی سی کا ایونٹ ہے،اسے لندن میں تیل مظاہرین سے ڈر ہے۔ٹیموں کے راستہ میں آسکتے ہیں۔میدان میں دخل اندازی ممکن ہے۔آئی سی سی نے ڈر سے بچائو کیلئے ایک کام کیا ہے اور اس کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
ٹیسٹ فائنل،اوول میں 2 پچزکا انکشاف،پلان بی بھی تیار،آئی سی سی کو خوف الگ