کرک اگین رپورٹ
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،پاکستان سمیت اہم ممالک کی اگلی ممکنہ پوزیشنز،فائنل کے چانسز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف 32 میچز کی کلین سوئپ فتح کے بعد پاکستان کے قریب تر ہوگیا ہے لیکن اس کی پوزیشن ابھی چھٹی ہے۔پوائنٹس شرح میں معمولی فرق ہے جو انگلینڈ کی سری لنکا سے ہوم سیریز میں ختم ہوسکتا ہے،یہی نہیں بلکہ سری لنکا تنزلی کا شکار ہوسکتا ہے۔
بھارت اسوقت پہلے نمبر پر ہے۔اس کی پوائنٹس شرح 68.52 ہے۔باقی میچز 9 ہیں۔بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ سے ہوم سرزمین پر 2،2 میچز ہیں۔آسٹریلیا میں 5 ٹیسٹ ہیں۔بہترین مقام 85.9 فیصد ہوسکتا ہے۔
آسٹریلیا 62.5 فیصد شرح کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے،اس کے7 ٹیسٹ باقی ہیں۔بھارت سے 5 ہوم ٹیسٹ اور سری لنکا میں 2 ٹیسٹ۔بہترین شرح76.32 پر فنش کرسکتا ہے۔
نیوزی لینڈ 50 فیصد شرح پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے،اس کے8 ٹیسٹ میچز باقی ہیں۔سری لنکا میں 2،بھارت میں 3 اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سرزمین پر 3 میچز۔فتوحات اسے78.57 فیصد شرح پر لے جاسکتی ہیں۔
سری لنکا بھی 50 فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔اس کے9 ٹیسٹ باقی ہیں۔مشکل چیلنج ہے،پہلے انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ ہیں۔پھر نیوزی لینڈ سے ہوم میدانوں میں 2 ٹیسٹ،جنوبی افریقا میں 2 ٹیسٹ اور پھر آسٹریلیا سے 2 میچزکی ہوم سیریز۔بہترین پوزیشن 84.62 فیصد ہوسکتی ہے۔
پاکستان36.66 فیصد شرح کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہے۔اس کے 9 ٹیسٹ باقی ہیں۔7 میچز ہوم میدانوں میں ہیں۔2 بنگلہ دیش،3 انگلینڈ،2 ویسٹ انڈیز سے اور 2 میچز جنوبی افریقا میں ہونے ہیں۔بہترین پوزیشن77.38 فیصد ممکن ہے۔
انگلینڈ 36.54 فیصد شرح کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔اس کے 9 میچز 3 سری لنکا سے ہوم میدانوں میں،3 پاکستان میں اور 3 نیوزی لینڈ میں ہیں۔وہ یہ تمام میچز جیت کر بھی صرف 62.5 فیصد شرح تک جاسکتا ہے۔فائنل مشکل ہے۔
جنوبی افریقا 25 فیصد شرح کے ساتھ 7 ویں نمبر پر ہے۔بنگلہ دیش کا 8 واں اور ویسٹ انڈیز کا 9واں نمبر ہے۔