عمران عثمانی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،پروٹیز کا جمپ،پاکستان فوری تیسری پوزیشن کیسے لے سکتا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023سے 2025 سرکل اختتام کی جانب گامزن ہے۔اگلے5 ماہ بعد فائنلسٹ ٹیموں کی پوزیشن واضح ہوجائے گی۔فائنل جون 2025 میں کھیلا جائے گا۔
گزشتہ رات جنوبی افریقاکی ویسٹ انڈیز کے خلاف 40 رنزکی ٹیسٹ فتح اور سیریز کے ایک صفرسے جیتنے کے بعد اس کی پوائنٹس ریٹنگ شرح 26 فیصد سے بڑھ کر 38 فیصد سے زائد ہوگئی ہے اور یوں اسنے راہ میں موجود پاکستان اور انگلینڈ کو پیچھے چھوڑا۔پوزیشن 5 ویں کرلی ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل۔18 اگست 2024 کے مطابق
بھارت 68.52 فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ پہلے
آسٹریلیا 62.50 فیصد شرح کے ساتھ دوسرے
نیوزی لینڈ 50 فیصد شرح کےساتھ تیسرے
سری لنکا بھی اسی شرح کےساتھ چوتھے
جنوبی افریقا 38.89 فیصد شرح کے بعد پانچویں
پاکستان 36.67 فیصد شرح کےساتھ چھٹے
انگلینڈ 36.54 شرح کے ساتھ ساتویں
بنگلہ دیش 25 فیصد شرح کے ساتھ آٹھویں
اور ویسٹ انڈیز 18.52 فیصد شرح کے بعد نویں وآخری نمبرپرہے۔
آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمئن شپ کے سلسلہ میں اگلی سیریز قریب ہیں۔پاکستان میں بنگلہ دیش نے 2 میچز کی سیریز کھیلنی ہے اور انگلینڈ میں سری لنکا نے 3 میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔
اب سری لنکا کیلئے بہت اہم ہے اورانگلینڈ قریب فائنل ریس سے باہر ہے۔سری لنکا اگر یہ سیریز ہارا۔2 میچز سے ہارا اور ایک بھی نہ جیت سکا تو وہ 34 فیصد شرح تک نیچے چلاجائے گا۔سری لنکا تمام 3 ٹیسٹ ہارا تو28 فیصد شرح تک گرے گا۔سری لنکا اگر جیتا تو وہ 62 فیصد شرح پر ہوگا جو کہ بہت مشکل ہے۔
پاکستان نے اگر بنگلہ دیش کے خلاف دونوں میچز جیت لئے تو اس کی شرح 53 سے 54 فیصد شرح کے درمیان ہوگی جو کہ تیسری پوزیشن بن جائے گی لیکن سری لنکا اس دوران انگلینڈ میں کوئی میچ نہ جیتے۔پاکستان اگر ایک میچ جیتا اور ایک ڈرا کھیلا تو 43 فیصد شرح ہوگی۔پاکستان اگر ہارا تو حالات مزیدخراب ہونگے،بارش کے سبب یا کسی وجہ سےدونوں میچز ڈرا ہوئے تو بھی پاکستان کیلئے امکانات کم ہونگے۔
نوٹ:پاکستان نے اگر سیریز کے دونوں میچزجیتے تو اکتوبرمیں انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کی صورت میں اسے فائنل قریب دکھائی دے گا،اس کی پکچر بنگلہ دیش سیریز کے بعد واضح کریں گے۔