کرک اگین ڈاٹ کام
کیشو مہاراج سری لنکا کے لیے موت اور جنوبی افریقہ کے لیے مہاراج ثابت ہوئے۔ انہوں نے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پانچویں دن کے پہلے سیشن میں لپیٹ کے رکھ دیا ۔
سری لنکا جس کی پانچ وکٹیں باقی تھیں اور اسے جیت کے لیے ایک 143 رن درکار تھے. آج اتے ہی اس کی پانچ وکٹیں گر گئیں۔ پوری ٹیم 238 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یوں جنوبی افریقہ نے یہ ٹیسٹ 109 رنز سے جیت لیا ۔ سیریز صفر دو سے جیت کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر ایک بار پھر ہلچل مچا دی اور پہلی پوزیشن جھپٹ لی ہے .اس وقت اس کی پوائنٹس شرح 63.70 ہو گئی ہے اور اس کے اگلے دو میچز پاکستان کے خلاف باقی ہیں اور اگر اس نے وہ جیت لیے تو 70 فیصد شرح سے وہ ٹاپ پوزیشن کے ساتھ فائنل کھیلنے کا حقدار ہو جائے گا۔ صحیح معنوں میں اسٹریلیا اور بھارت میں سے ایک کے لیے خطرے کا گھنٹہ بج گیا ہے دونوں میں سے ایک یا دونوں فائنل سے باہر ہوسکتے ہیں۔ کرکٹ کی تازہ ام ترین خبروں میں اپڈیٹ یہ ہے کہ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 109 رنز سے ہرا دیا۔ کیشو مہاراج نے پانچ کھلاڑی آؤٹ کئے ۔
اس وقت جنوبی افریقہ 63.33 کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا 60.71 کے ساتھ دوسرے اور بھارت 57.29 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور سیڈن کا ہی کرکٹ ٹیم 45 پوائنٹ سے زائد کی شرح کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ انگلینڈ سے بھی نیچے چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔
ایک صورت میں آسٹریلیا اور بھارت دونوں بچ سکتے ہیں کہ پاکستان تاریخ میں پہلی بار جنوبی افریقہ میں افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت جائے ۔ایسا ناممکن تو نہیں لیکن بہت مشکل ہے۔