لندن،کرک اگین رپورٹ
سعودی عرب کی کرکٹ میں بڑھتی دلچسپی کی دوسری بڑی مثال سامنے آگئی ہے۔وہ انگلینڈ کی معروف کرکٹ کائونٹی یارک شائر کلب خریدنے کے قریب ہے۔اس سے قبل بھارتی طرز سے بڑی ٹی 20 لیگ کے لئے سعودی حکومت بھارتی آئی پی ایل فرنچائزز سے بات چیت کرچکی ہے۔
یارک شائر سعودی عرب کے شہزادے اور حکومتی اہلکار کے ساتھ کلب کی فروخت کے بارے میں بات چیت کر رہا ہے۔میل آن کرکٹ کی بڑی خبروں میں یہ ہے کہ فن وان نے بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان آل سعود کے ساتھ ایک قابل ذکر معاہدے کے بارے میں بات چیت کی ہے جس کے تحت سعودی تاجر 15 ملین پاؤنڈ کا قرض ادا کرے گاگا جو یارکشائر کے سابق چیئرمین کولن گریوز کو دینا واجب الادا ہے۔
یہ سمجھا جاتا ہے کہ پرنس بدر کی طرف سے پیشکش سے وہ یارکشائر میں کوئی ایکویٹی انجیکشن لگائے بغیر گریوز کا قرضہ ادا کریں گے اور کلب کے مالکان ہونگے۔
یارک شائر کائونٹی اپنے سابق چیئرمین کولن گریوز کی 15 ملین پائونڈز کی مقروض ہے،جو اس نے اکتوبر تک رقم واپس مانگ لی ہے۔