آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ۔حسن نواز نے سنچری کس کے نام کی،جان کر آپ سب ایک بار ضرور چونکیں گے،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ حسن نواز نے اپنی سنچری اپنے والد کے نام کردی،سب چونک گئے۔عام طور پر والدہ سامنے ہوتی ہیں،ان کی دعائیں یا ان کی کمی یا خواہش کا زکر ہواکرتا ہے لیکن لیہ سے تعلق رکھنے والے حسن نواز نے اپنی پہلی ٹی 20 سنچری والد کے نام کردی۔
نیوزی لیند کے خلاف ڈیبیو پر پاکستان کیلئے تیز سنچری بنانے والے حسن نواز کہتے ہیں کہ 2 صفر کے بعد پہلا رن آج مشن تھا۔عاقب جاوید نے بولا کہ 5 صفر ہی کیوں نہ ہوجائیں تم کھیلو گے۔بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے بارے میں پوچھے جانے کے باوجود حسن نواز نے انہیں نظر انداز کیا،صرف ہیڈ کوچ اور کپتان کے ساتھ شاداب کا نام لیا گیا۔
ایک سوال کے جواب میں حسن نواز نے کہا ہے کہ میں اپنی سنچری اپنے والد کے نام کرتا ہوں،کیوں کہ وہ میرے لئے بہت دعائیں کرتے ہیں۔اس لئے یہ ان کا حق ہے کہ ان کے نام کروں۔
شعیب ملک سے متاثر،محمد عامر کو بائولر مانتا،حسن نواز کے ناقابل یقین انکشافات
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرز ٹی 20 انٹرنیشنل 9 وکٹ سے جیتا،حسن نواز نے 105 کی اننگ کھیلی۔