لاہور 11 اکتوبر، پی سی بی میڈیا ریلیز
پاکستان بھارت باہمی سیریز بحالی پر ذکا اشرف اور جے شاہ میں اہم گفتگو۔بی سی سی آئی کے اعزازی سیکریٹری جے شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کوان کے بھارتی دورے کے موقع پر خوش آمدید کہا ہے ۔ذکا اشرف جمعرات کے روز بی سی سی آئی کی دعوت پر انڈیا روانہ ہونے والے ہیں جہاں وہ چودہ اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے موقع پر پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہونگے۔
پاکستان کے خلاف میچ،روہت شرما کاتکبرانہ بیان،پاکستان کی تضحیک،بحث چھڑگئی
ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وہ اس اہم موقع پر اپنی ٹیم کی سپورٹ کو بہت ضروری سمجھتے ہیں ۔ پاکستانی ٹیم اپنی سخت محنت اور جذبے سے اس مرحلے تک پہنچی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی سے ہمیں فخر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔اس سے قبل جے شاہ اور ذکا اشرف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جے شاہ نے ذکا اشرف کے انڈیا آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔جے شاہ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ وہ ذکا اشرف کے انڈیا میں قیام کے دوران ان کی دیگر آفیشلز سے ملاقاتوں کا اہتمام بھی کرائیں گے ۔
ورلڈکپ ،3 نئے ریکارڈز ،بھارت کامیاب،افغان پیسر کوہلی کے پاس کیوں حاضر،دلچسپ تبصرے
ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے اس موقع پر ان امکانات پر بھی بات کی کہ کس طرح ہم دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط کو بڑھانے اور انہیں ترقی دے سکتے ہیں۔