نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ پر ذکا اشرف کااعتراض،ایشین کرکٹ کونسل کا سنسنی خیز جواب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پی سی بی کے نئے آنے والے متوقع مگر یقینی چیئرمین ذکا اشرف کو ایشین کرکٹ کونسل سے چارج سنبھالنے سے قبل ہی کھری کھری سنادی ہیں۔یہ یوں سنسنی خیزی بنتی ہے کہ ابھی پی سی بی کے چیئرمین نے چارج سنبھالا ہی نہ تھا لیکن ساتھ ہی کام ہوگیا۔
ذکا اشرف نے گزشتہ روز میڈیا کو کہا تھا کہ میں پاکستان کے ہی پیش کردہ ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل سےاتفاق نہیں کرتا ہوں ،ملک کے مفاد میں بہترین فیصلہ کروں گا،ایک ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اب جب کہ فیصلہ کیا چکا ہے تو اس کا احترام کروں گا لیکن اب آج جمعرات 22 جون کو ایشین کرکٹ کونسل نے براہ راست ذکا اشرف کو جواب دیا ہے۔ایشیا کپ،ذکا اشرف ،ااعتراض،ایشین کرکٹ کونسل
ورلڈ کپ 23 کوالیفائنگ ،آخری گیند پر بڑا آپ سیٹ ،سپر سکس دشوار
کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممکنہ آنے والے چیئرمین ذکاء اشرف کو ایشیا کپ کے لیے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر اعتراضات کے حوالے سے جواب دیا ہے۔ ایشیا میں کرکٹ کی گورننگ باڈی اے سی سی نے قبول شدہ ماڈل کے لیے اپنی حمایت کی تصدیق کی ہے اور اشرف کے خدشات کو مسترد کر دیا ہے۔ہندوستان ٹائمزکے مطابق ے اے سی سی کے بورڈ ممبنے کہا ہے کہ ایشیا کپ ماڈل کو اے سی سی نے قبول کر لیا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ اشرف آزاد ہیں کہ وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈکے ممکنہ آئندہ چیئرمین ذکاء اشرف نے بدھ کے روز ایشیا کپ کے لیے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کی شدید مخالفت کی تھی۔