راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔زمبابوے باہر،سری لنکا سہہ ملکی کپ فائنل میں،پاکستان کی شکست کا ذمہ دار خود کپتان۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان کا موجودہ ٹی 20 کپتان بزدل نکلا۔سری لنکاکے خلاف جیتا ہوا میچ کھودیا،وجہ یہ تھی کہ سامنے سے ہٹ گئے۔یہ 0دلیل ہے اور نشانی ہے کہ فرنٹ فٹ سے نہیں کھیلا۔سری لنکا نے یوں پاکستان میں جاری ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔زمبابوے باہر ہوا ہے۔فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتہ 29 نومبر کو کھیلاجائے گا۔
راولپنڈی میں پاکستان نے 185 رنز کا تعاقب شروع کیا تو آغاز تو اچھا تھا لیکن پھر صاحبزادہ فرحان کے 9 پر جانے کی دیر تھی کہ بابر اعظم صفر،فخرزمان ایک اور صائم ایوب 27 کرکے گئے تو پاکستان کی 4 وکٹیں43 پر گرچکی تھیں۔ایسے میں کپتان سلمان علی آغا کھڑے ہوئے۔پہلے ان کے ساتھ عثمان خان نے 33 رنز بناکر سکور99 تک اور پھر محمد نواز نے 27 کرکے پاکستان کو18.1 وورز میں 169 رنز تک پنچادیا۔یہاں 11 بالز پر16 رنزکی ضرورت تھی۔نواز کے جانے کے بعد سلمان علی آغا وکٹ پر شاید ہروانے کیلئے موجود تھے اور ان کا بھرپورساتھ فہیم اشرف نے دیا۔44 بالز پر 63 رنز کرنے والے سلمان علی آغا نے آخری اوور میں درکار 10 رنز کیلئے پہلی بال ضائع کردی۔دوسری پر سنگل لے کر فہیم کو سٹرائیک دیا کہ جیسے وہ 44 بالز کھیل کر 63 کرگئے ہوں،ان کی وکٹ بھی 7 پر گئی اور پاکستان نے بیس اوورز میں 47 وکٹ پر 178 رنز پر فل سٹاپ کردیا۔سری لنکا 6 رنز سے جیتا۔
دشمانتھا چمیرا نے 20 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل پاکستان میں جاری سہ ملکی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچز مکمل ہو گئے اور اب فائنل باقی ہے ۔آج پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا ۔پہلے کھیل کر پانچ وکٹ پر 184 رنز بنائے۔ اننگز کی خاص بات کامل مشرا کی دلکش اننگ تھی۔ انہوں نے 48 بالز پر 76 رنز بنائے ۔گزشتہ میچ میں زمبابوے کو برے طریقے سے مارنے اور 98 رنز بنانے والے پتھم نشانکا آج ناکام ہوئے اور صرف ئ رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 28 رنز دے کے دو وکٹیں لیں۔سلمان مرزا اور صائم ایوب نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
