پرتھ،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ڈرامائی موڑ۔پاکستان اور زمبابوے کا میچ پاک ،انڈیا میچ بن گیا۔سنسنی خیزی،تیزی اور ڈرامائی انداز نے سب کی سانسیں بند کردیں۔کمزور ٹیم زمبابوے کے خلاف پاکستان نے اصل میں سب کو ہلاکر رکھ دیا ۔زمبابوے سے 1 رن سے اپ سیٹ شکست ہوگئی۔
زمبابوے نے پاکستان کے خلاف بااعتماد آغاز کیا۔5 اوورز میں 42 رنز ایک مثبت قدم تھا لیکن اس کے بعد اگلے 5 اوورز میں وہ صرف 28 اسکور کرسکے۔اس دوران 3 وکٹیں گریں،یہاں لگتا تھا کہ پاکستانی بائولرز جلد اننگ ختم کردیں گے ۔کپتان کریگ ایرون کے19 پر آئوٹ ہونے کے بعد سکندر رضا اور سین ولیمز یکجا ہوئے۔دونوں اسکور کو 95 تک لے گئے۔شاداب خان نے شان ولیمز کی وکٹ اڑاکر پاکستان کو راحت پہنچائی۔شان ولیمز 28 بالزپر 31 رنزبناکر گئے۔
پاکستانی بائولر کی بہتر کارکردگی نے زمبابوے کو 8 وکٹ پر 130 رنز تک محدود۔ کیا یا پھر زمبابوے کی جیت تھی کہ اس نے اتنا اسکور کرلیا ۔ٹیم میں واپسی کرنے والے محمد وسیم نے 24 رنز کے عوض 4 اور شاداب خان نے 23 رنز کی مدد سے 3 وکٹیں لیں۔
جوابی کارروائی میں زمبابوے نے کارروائی ڈال دی۔36 رنز تک جاتے ہوئے بابر اعظم 4 ،افتخار احمد 5 اور رضوان 14 کرکے پویلین لوٹ گئے۔ شان مسعود اور شاداب خان نے مجموعہ 88 تک پہنچادیا۔زمبابوے نے یہاں واپسی کی ۔شان مسعود کو 17 اور حیدر علی کو صفر پر واپس کردیا۔
تھوڑی سنسنی پھیل گئی تھی۔94 کے مجموعہ پر امیدوں کے مرکز شان مسعود بھی 44 رنز بناکر گئے تو الارم بج گئے۔پاکستان کو اب 24 بالز 32 رنز کی ضرورت تھی۔
نواز نے کچھ چمک دمک دکھائی تو اب کرتے کرتے ہدف ث بالز پر 11 ہوگیا تھا ۔محمد وسیم کی 2 ہٹس نے منزل قریب کی۔اب 3 بالز پر 3 اسکور تھا۔نواز سامنے تھے۔بال ضائع کرگئے۔اس وقت بڑا ڈرامہ ہوگیا،جب اگلی بال پر نواز وکٹ بلکہ کیچ دے گئے۔اب 1 بال پر 3 اسکور کی ضرورت تھی۔پاکستان 1 رن سے ہارگیا۔