انٹرنیشنل کرکٹ کی ناکامی کا داغ مٹانے کیلئےشاداب خان کی ایک اور جاندار پرفارمنس
کولمبو،کرک اگین رپورٹ
انٹرنیشنل کرکٹ کی ناکامی کا داغ مٹانے کیلئےشاداب خان کی ایک اور جاندار پرفارمنس۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ لنکا پریمیئر لیگ 2024 میں شاداب خان کی اچھی پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔کولمبو میں انہوں نے ایک بار پھر شاندار گیندبازی کی اور 4 اوورز میں صرف 14 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔ان کی وجہ سے جافنا کنگز 9 وکٹ پر 109 اسکور بناسکی۔
جواب میں کولمبو سٹرائیکرز نے ہدف صرف 10 ویں اوور میں 1 وکٹ پر مکمل کیا۔9 وکٹ سے جیت نام کی۔رحمان اللہ گرباز نے 57 اور محمد وسیم نے 35 رنز کئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں ناکامی کا داغ مٹانے کی کوششیں جاری ہیں۔شاداب خان اب تک ایونٹ میں 14 وکٹوں کے ساتھ سر فہرست ہیں۔