حارث رئوف سمیت 432 پلیئرز کی درخواستیں،یکم ستمبر کو فیصلہ
سڈنی،کرک اگین رپورٹ
حارث رئوف سمیت 432 پلیئرز کی درخواستیں،یکم ستمبر کو فیصلہ۔بگ بیش لیگ 2024-25 کےلئے غیر ملکی پلیئرز کی بڑی تعداد کی رجسٹریشن سامنے آئی ہے۔ویمنز بگ بیش لیگ میں تو بھارت کی جانب سے 19 خواتین کرکٹرز کے ساتھ کئی ممالک کی پلیئرز شامل ہیں۔
بگ بیش کیلئے آسٹریلیا کی فرنچائزز نے کھلاڑیوں سے درخواستیں مانگتے وقت کیٹیگریز سامنے رکھی ہیں کہ وہ انتخاب کرکے بتائیں کہ کیسے دستیاب ہیں۔ان میں مکمل لیگ،،مکمل سیزن فائنل سمیت،6 سے 9 میچز اور 4 سے 6 میچز۔
پاکستان کے حارث رئوف اور انگلینڈ کے جوفرا آرچر سمیت 432 کھلاڑیوں نے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔ڈارفٹ عمل یکم ستمبرکو ہوگا۔