بابر اعظم سابق کرکٹر کی اکیڈمی میں پہنچ گئے
لاہور،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم سابق کرکٹر کی اکیڈمی میں پہنچ گئے۔پاکستان وائٹ بال ٹیم کے غیر یقینی کپتان بابر اعظم نے اظہر علی اکیڈمی کا دورہ کیا۔کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور انہیں ٹپس دیں۔
اظہر علی نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور بابر اعظم کے ساتھ الگ سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔بابر اعظم نے نوجوانوں سے کہا ہے کہ کس انداز میں کھیلنا ہے۔شارٹ کٹ کہیں نہیں۔کھیل میں ہارجیت اہم ہے اور دونوں کو قبول کرنا ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کا مورال ڈائون ہے اور کرکٹ فینز کھلاڑیوں سے شاکی ہیں۔