محمد یوسف کے ریسٹورنٹ کا افتتاح مولانا طارق جمیل نے کردیا
لاہور،کرک اگین رپورٹ
محمد یوسف کے ریسٹورنٹ کا افتتاح مولانا طارق جمیل نے کردیا۔تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سابق کپتان،سابق کرکٹر اور موجودہ سلیکٹر محمد یوسف کے ریسٹورنٹ کا افتتاح ہوگیا،یہ اعزاز انہیں مولانا طارق جمیل کے ہاتھوں حاصل ہوا۔لاہور میں اس تقریب میں وقار یونس و دیگر کئی اہم افراد موجود تھے۔
محمد یوسف کہتے ہیں کہ اس کام کیا کسی کا بھی تجربہ نہیں لیکن شیف اپنے گھر کے ہیں۔ایک کوشش کی ہے۔کوالٹی بہتر کریں گے۔
مولانا طارق جمیل نے اس موقع پر دعا کروائی اور محمد یوسف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔